سورۃ القلم: آیت 30 - فأقبل بعضهم على بعض يتلاومون... - اردو

آیت 30 کی تفسیر, سورۃ القلم

فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَٰوَمُونَ

اردو ترجمہ

پھر اُن میں سے ہر ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faaqbala baAAduhum AAala baAAdin yatalawamoona

آیت 30 کی تفسیر

فاقبل ................ یتلاومون (86 : 03) ” پھر ان میں سے ہر ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگا “۔ لیکن آخر کار وہ جان لیتے ہیں کہ سب کی غلطی ہے ، اب نادم ہوتے ہیں۔ اور توبہ کے بعد امید کرتے ہیں کہ شاید اللہ ان کو یہ باغ دوبارہ عطا کردے۔ دوبارہ اسے باردار کردے کیونکہ اب وہ مساکین کے خلاف سازش اور بخل سے باز آنے کا عزم کرچکے ہیں۔

آیت 30{ فَاَقْبَلَ بَعْضُہُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَلَاوَمُوْنَ۔ } ”پھر وہ آپس میں ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے۔“ اب وہ اپنی گمراہی اور شومئی قسمت کی ذمہ داری آپس میں ایک دوسرے کے سر تھوپنے لگے۔

آیت 30 - سورۃ القلم: (فأقبل بعضهم على بعض يتلاومون...) - اردو