سورۃ الطور (52): آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں۔ - اردو ترجمہ

اس صفحہ میں سورہ At-Tur کی تمام آیات کے علاوہ تفسیر بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) کی تمام آیات کی تفسیر بھی شامل ہے۔ پہلے حصے میں آپ سورہ الطور کو صفحات میں ترتیب سے پڑھ سکتے ہیں جیسا کہ یہ قرآن میں موجود ہے۔ کسی آیت کی تفسیر پڑھنے کے لیے اس کے نمبر پر کلک کریں۔

سورۃ الطور کے بارے میں معلومات

Surah At-Tur
سُورَةُ الطُّورِ
صفحہ 523 (آیات 1 سے 14 تک)

سورۃ الطور کو سنیں (عربی اور اردو ترجمہ)

سورۃ الطور کی تفسیر (تفسیر بیان القرآن: ڈاکٹر اسرار احمد)

اردو ترجمہ

قسم ہے طور کی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waalttoori

آیت 1{ وَالطُّوْرِ۔ } ”قسم ہے طور کی۔“ طور عام پہاڑ کو بھی کہا جاتا ہے ‘ لیکن ”الطُّور“ سے مراد وہ خاص پہاڑ طور ِسینین٭ ہے جس پر حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ تعالیٰ سے ہم کلام ہوئے تھے۔

اردو ترجمہ

اور ایک ایسی کھلی کتاب کی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wakitabin mastoorin

آیت 2 { وَکِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ۔ } ”اور اس کتاب کی قسم جو لکھی ہوئی ہے۔“ اس بارے میں غالب گمان یہی ہے کہ اس سے مراد تورات ہے ‘ کیونکہ تورات پتھر کی تختیوں پر لکھی ہوئی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو عطا کی گئی تھی ‘ جبکہ قرآن قلب ِمحمد ﷺ پر براہ راست نازل ہوا تھا۔

اردو ترجمہ

جو رقیق جلد میں لکھی ہوئی ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fee raqqin manshoorin

آیت 3{ فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍ۔ } ”کشادہ ورق میں۔“ یعنی وہ تختیاں خوب کشادہ تھیں جن پر تورات کی عبارت تحریر تھی۔ گویا یہ تین قسمیں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے حالات سے متعلق ہیں۔ کو ہِ طور پر آپ علیہ السلام کو مکالمہ الٰہی سے سرفراز فرمایا گیا اور آپ علیہ السلام کو ایک ایسی کتاب عطا کی گئی جو کشادہ تختیوں پر لکھی ہوئی تھی۔

اردو ترجمہ

اور آباد گھر کی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waalbayti almaAAmoori

آیت 4{ وَّالْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِ۔ } ”اور قسم ہے آباد گھر کی۔“ ”البَیْتِ الْمَعْمُوْر“ سے بعض مفسرین بیت اللہ مراد لیتے ہیں کہ اس میں طواف اور عبادت کے لیے ہر وقت لوگ موجود رہتے ہیں۔ بعض دوسرے مفسرین کی رائے میں اس سے مراد خانہ کعبہ کے عین اوپر ساتویں آسمان میں فرشتوں کا کعبہ ہے جو ہر وقت ”معمور“ رہتا ہے ‘ جیسا کہ احادیث سے ثابت ہے۔ اس کے علاوہ بعض مفسرین کی رائے میں اس سے دنیا مراد ہے جو طرح طرح کی مخلوق سے معمور ہے اور مجھے ذاتی طور پر اس رائے سے اتفاق ہے۔ اس لیے کہ بعد والی قسم اسی مفہوم سے مناسبت رکھتی ہے۔

اردو ترجمہ

اور اونچی چھت کی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waalssaqfi almarfooAAi

آیت 5{ وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوْعِ۔ } ”اور قسم ہے اونچی چھت کی۔“ اس سے آسمان مراد ہے۔ پچھلی آیت کے ساتھ ملا کر پڑھنے سے اس کا مفہوم یہ ہوگا کہ یہ دنیا ایک گھر کی مانند ہے جس میں انسان آباد ہیں اور آسمان اس گھر کی چھت ہے۔

اردو ترجمہ

اور موجزن سمندر کی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waalbahri almasjoori

آیت 6{ وَالْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِ۔ } ”اور قسم ہے ابلتے ہوئے سمندر کی۔“ اس سے سمندر کی وہ کیفیت مراد ہے جسے ہم اپنی زبان میں ”موج زن سمندر“ یا ”ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر“ کہہ کر بیان کرتے ہیں۔ سمندر کو دیکھنے سے واقعتا ایسے محسوس بھی ہوتا ہے جیسے یہ جوش سے ابل رہا ہے۔ بہرحال جیسا کہ پہلے بیان ہوا ہے ان قسموں کے معانی و مفاہیم کے بارے میں مفسرین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ البتہ ان قسموں کا مقسم علیہ وہی ہے جو کہ سورة الذاریات کی قسموں کا مقسم علیہ ہے۔

اردو ترجمہ

کہ تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna AAathaba rabbika lawaqiAAun

آیت 7{ اِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ لَوَاقِعٌ۔ } ”تیرے رب کا عذاب یقینا واقع ہو کر رہے گا۔“ اس سے قیامت کا سخت دن مراد ہے جس کے اٹل ہونے کی حقیقت کو سورة الشوریٰ کی آیت 47 میں { یَوْمٌ لاَّ مَرَدَّ لَـہٗ } ”وہ دن جسے لوٹایا نہ جاسکے گا“ کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔

اردو ترجمہ

جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ma lahu min dafiAAin

آیت 8{ مَّا لَہٗ مِنْ دَافِعٍ۔ } ”اسے کوئی روکنے والا نہ ہوگا۔“

اردو ترجمہ

وہ اُس روز واقع ہوگا جب آسمان بری طرح ڈگمگائے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Yawma tamooru alssamao mawran

آیت 9{ یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآئُ مَوْرًا۔ } ”جس روز کہ آسمان بری طرح لرزے گا۔“

اردو ترجمہ

اور پہاڑ اڑے اڑے پھریں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wataseeru aljibalu sayran

آیت 10{ وَّتَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًا۔ } ”اور پہاڑ چل رہے ہوں گے جیسے چلا جاتا ہے۔“ پہاڑوں پر زمین کی گرفت برقرار نہیں رہے گی اور وہ ٹوٹ کر فضا میں بادلوں کی طرح اڑتے پھریں گے۔

اردو ترجمہ

تباہی ہے اُس روز اُن جھٹلانے والوں کے لیے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fawaylun yawmaithin lilmukaththibeena

آیت 1 1{ فَوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ۔ } ”پس ہلاکت و بربادی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔“

اردو ترجمہ

جو آج کھیل کے طور پر اپنی حجت بازیوں میں لگے ہوئے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Allatheena hum fee khawdin yalAAaboona

آیت 12{ الَّذِیْنَ ہُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَ۔ } ”وہ لوگ جو خوش گپیوں میں مصروف کھیل رہے ہیں۔“

اردو ترجمہ

جس دن انہیں دھکے مار مار کر نار جہنم کی طرف لے چلا جائے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Yawma yudaAAAAoona ila nari jahannama daAAAAan

آیت 13{ یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰی نَارِ جَہَنَّمَ دَعًّا۔ } ”جس دن ان کو دھکے دے دے کر جہنم کی طرف دھکیلاجائے گا۔“

اردو ترجمہ

اُس وقت اُن سے کہا جائے گا کہ "یہ وہی آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Hathihi alnnaru allatee kuntum biha tukaththiboona

آیت 14{ ہٰذِہِ النَّارُ الَّتِیْ کُنْتُمْ بِہَا تُکَذِّبُوْنَ۔ } ”اور کہا جائے گا یہ ہے وہ آگ جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔“

523