سورہ الواقیہ (56): آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں۔ - اردو ترجمہ

اس صفحہ میں سورہ Al-Waaqia کی تمام آیات کے علاوہ فی ظلال القرآن (سید ابراہیم قطب) کی تمام آیات کی تفسیر بھی شامل ہے۔ پہلے حصے میں آپ سورہ الواقعة کو صفحات میں ترتیب سے پڑھ سکتے ہیں جیسا کہ یہ قرآن میں موجود ہے۔ کسی آیت کی تفسیر پڑھنے کے لیے اس کے نمبر پر کلک کریں۔

سورہ الواقیہ کے بارے میں معلومات

Surah Al-Waaqia
سُورَةُ الوَاقِعَةِ
صفحہ 534 (آیات 1 سے 16 تک)

سورہ الواقیہ کو سنیں (عربی اور اردو ترجمہ)

سورہ الواقیہ کی تفسیر (فی ظلال القرآن: سید ابراہیم قطب)

اردو ترجمہ

جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Itha waqaAAati alwaqiAAatu

اس پیراگراف میں ایک نہایت ہی اہم بات ایک خوفناک انداز میں بیان کی گئی ہے اور یہ اسلوب ارادة اختیار کیا گیا ہے۔ عبارت کے الفاظ اور مفہوم کے درمیان پوری طرح ہم آہنگی اور یکجہتی ہے۔ دو بار بات کا آغاز اذا شرطیہ سے ہوتا ہے دونوں بار شرط ہے اور جواب شرط نہیں ہے۔ مثلاً ۔

اذوقعت ............ رافعة (3) (6 5: 1 تا 3) ” جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آجائے گا تو کوئی اس کے وقوع کو جھٹلانے والا نہ ہوگا ، وہ تہہ وبالا کردینے والی آفت ہوگی۔ “ یہاں یہ نہیں بتایا جاتا کہ جب یہ واقعہ ہوگا جو سچا ہوگا اور تہہ وبالا کردینے والا ہوگا لیکن یہ نہیں بتایا جاتا کہ پھر اس وقت کیا ہوگا۔ ایک دوسری بات شروع کردی جاتی ہے کہ۔

اردو ترجمہ

تو کوئی اس کے وقوع کو جھٹلانے والا نہ ہوگا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Laysa liwaqAAatiha kathibatun

اردو ترجمہ

وہ تہ و بالا کر دینے والی آفت ہوگی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Khafidatun rafiAAatun

اردو ترجمہ

زمین اس وقت یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Itha rujjati alardu rajjan

اذا رجت .................... منبثا (6 5: 6) (6 5:4 تا 6) ” اور جب زمین یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے کہ پراگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے۔ “ اور دوبارہ یہ نہیں بتایا جاتا کہ جب یہ ہولناک واقعہ پیش ہوگا تو پھر کیا ہوگا۔ یہ خوفناک صورتحال ایک مقدمہ ہے۔ آغاز ہے اور انجام کا ذکر ہی نہیں کیا جاتا کیونکہ نتائج اس قدر ہولناک ہوں گے کہ الفاظ میں اس کا بیان ممکن نہیں ہے۔

پھر اس وقوعہ اور اس بوجھ کا پریشر ہوگا تو انسانی احساس کے اندر ارتعاش اور تزلزل پیدا ہونا متوقع ہوگا اور سباق کلام میں اس توقع کو عملی شکل عطا کرتا ہے۔

خافضة رافعة (6 5: 3) ” یہ واقعہ تہہ وبالا کرنے والا ہوگا “ یہ بعض ان قدروں کو بلند کردے گا جو دنیا میں گری ہوئی سمجھی جاتی تھیں اور ان کو نیست کردے گا جو یہاں بلند تھیں کیونکہ یہ زمین تو دارالفناء تھی۔ جہاں اقدار اور پیمانوں کا اصل حقیقی نظام ومقام کو خلل پذیر ہوجانا ہے اور پھر اللہ کے پیمانوں کے مطابق وہاں درست ہوگا۔

اس کے بعد اس زمین کے اندر ایک خوفناک بھونچال ہوگا۔ زمین کو اہل زمین ساکن اور رکی ہوئی سمجھتے ہیں یہ زمین پوری کی پوری ہلا دی جائے گی۔ اس عظیم واقعہ کو ایسے انداز میں بیان کیا گیا کہ احساسات میں اس کی جو شکل ہے تعبیر بھی ویسی ہے۔ زمین کی اس بھر پور حرکت کے بعد اب مضبوط اور اونچے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوکر اڑ رہے ہیں اور یہ ریزے اور ذرے فضائے کائنات میں بکھر رہے ہیں۔

اردو ترجمہ

اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wabussati aljibalu bassan

وبست ............ بثا (6) (54:5 تا 6) ” اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے کہ پراگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے۔ “

اس خوف کا کیا عالم ہوگا کہ زمین مسلسل ہل رہی ہوگی اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے اور غبار کے ذرات کی طرح فضائے آسمان میں بکھر جائیں گے۔ کتنے ہی جاہل ہیں وہ لوگ جو اپنے آپ کو اس خطرے سے دو چار کرتے ہیں۔ اس طرح کہ وہ آخرت کا انکار کرتے ہیں اور اللہ کے ساتھ شرک کرتے ہیں۔ زمین اور پہاڑوں کا یہ حشر ہوگا تو انسان کیا کرسکیں گے۔

سورة کا آغاز اس خوفناک فضا میں ہوتا ہے۔ انسانی احساس و شعور پر ڈر چھا جاتا ہے۔ یہ ہوگا وہ عظیم واقعہ جس کا کافر انکار کرتے ہیں۔ مشرکین اسے جھٹلاتے ہیں۔ یہ ہے اس سورة کا پہلا منظر جس میں زمین متزلزل ، پہاڑ ریزہ ریزہ اور تمام چیزوں کو زیروزبر کردیا جائے گا۔

اردو ترجمہ

کہ پراگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fakanat habaan munbaththan

اردو ترجمہ

تم لوگ اُس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wakuntum azwajan thalathatan

وکنتم ............ السبقون (01) (6 5: 7 تا 01) ” تم لوگ اس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہوجاؤ گے ، دائیں بازو والے ، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا اور بائیں بازو والے ، تو بائیں بازو والوں (کی بدنصیبی) کا کیا ٹھکانا اور آگے والے تو پھر آگے والے ہی ہیں۔ “

قیامت میں لوگوں کے تین گروہ ہوں گے۔ قرآن مجید کے دوسرے مشاہد میں لوگوں کے دو ہی اقسام اور گروہ بتائے گئے ہیں لیکن یہاں تین درجے بتائے گئے ہیں۔ پہلے دائیں بازو والے ان کا اصحاب المیمنہ کہا گیا ہے اور ان کے بارے میں محض سوال کردیا گیا۔ یہ محض ان کی گرانقدری کے لئے۔

اردو ترجمہ

دائیں بازو والے، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faashabu almaymanati ma ashabu almaymanati

فاصاحب ............ المیمنة (6 5: 8) ” دائیں بازو والے ، کیا عظیم ہیں وہ دائیں بازو والے ! “ اسی انداز میں دوسرے گروہ بائیں بازو والوں کا ذکر ہے اور اس کے بعد تیسرے فریق السابقون کا ذکر ہے اور ان السابقون کو ان کی صفات سے ذکر کیا جاتا ہے۔

اردو ترجمہ

اور بائیں بازو والے، تو بائیں بازو والوں (کی بد نصیبی کا) کا کیا ٹھکانا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waashabu almashamati ma ashabu almashamati

اردو ترجمہ

اور آگے والے تو پھر آگے وا لے ہی ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waalssabiqoona alssabiqoona

والسبقون السبقون (6 5: 01) ” آگے والے تو پھر آگے ہی والے ہیں۔ “ جس طرح کہا جاتا کہ وہ تو وہ ، فلاں تو فلاں ہیں ، بس ان کا نام لینا ہی ان کے مرتبہ ومقام کا اظہار کردیتا ہے۔

اس کے بعد پھر ان کی جی بھر کر تعریف کی جاتی ہے کہ ان کے لئے عالم بالا میں کیا کیا تیاریاں کی گئی ہیں۔ اگرچہ جنت کی تیاریوں کا تصور بھی نہیں ہوسکتا لیکن اہل زمین کے تجربے کے مطابق کچھ یوں ہیں۔

اردو ترجمہ

وہی تو مقرب لوگ ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Olaika almuqarraboona

ان پر جو انعامات الٰہیہ ہوں گی ان میں سے بڑی نعمت کے ذکر سے آغاز ہوتا ہے جو سب سے زیادہ نمایاں اور بلند ہے۔ رب تعالیٰ کے قرب کی نعمت۔

اولئک ............ النعیم (6 5: 21) ” وہی تو مقرب لوگ ، نعمت بھری جنتوں میں رہیں گے۔ “ اور اللہ کا قرب تو وہ اعزاز ہے جس کے مقابلے میں تمام جنتیں ہیچ ہیں۔ یہ تو بہت ہی قیمتی نصیبہ ہے۔

سوال یہ ہے کہ یہ لوگ ہیں کون۔

اردو ترجمہ

نعمت بھری جنتوں میں رہیں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fee jannati alnnaAAeemi

اردو ترجمہ

اگلوں میں سے بہت ہوں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Thullatun mina alawwaleena

ثلة ............ الاخرین (6 5:4 1) ” اگلوں میں سے بہت ہوں گے اور پچھلوں میں سے کم “ یہ محدود تعداد کے لوگ ہوں گے۔ نہایت پاک لوگ ، اگلوں میں سے یہ زیادہ ہوں گے۔ روایات میں اختلاف ہے کہ یہ لوگ کون ہیں۔ پہلا قول یہ ہے کہ وہ ایمان کی طرف لپکنے والے عالی مقام لوگ ہیں جو اسلام سے پہلے کی امتوں میں سے کسی نبی کی دعوت پر پہلے آئے اور آخرین وہ ہوں جو اسلام کی طرف پہلے لپکے اور جنہوں نے اسلام کی راہ میں آزمائش برداشت کیں۔ دوسرا قول یہ ہے کہ یہ اولین اور آخرین امت محمدیہ میں سے ہیں۔ پس اولین صدر اول کے لوگ ہیں اور آخرین بعد کے ادوار میں آنے والے لوگ ہیں۔ اس قول کو علامہ ابن کثیر نے ترجیح دی ہے۔ حسن اور ابن سیرین سے بھی اس کی ترجیح کے سلسلے میں روایات نقل کی ہیں۔ ابو حاتم نے روایت کی ہے ، حسن ابن محمد ابن صباح سے انہوں نے عفان سے انہوں نے عبداللہ ابن بکر الزنی سے کہ میں نے سنا کہ حسن جب اس آیت ۔

والسبقون السبقون (01) اولئک المقربون (6 5: 11) ” اور اگے والے تو پھر آگے والے ہی ہیں وہی تو مقرب لوگ ہیں تلاوت کی تو انہوں نے کہا کہ سابقون تو اس جہاں سے چلے گئے ، اے اللہ میں اصحاب الیمین سے بنا دے۔ اس کے بعد انہوں نے روایت کی ، اپنے والد سے ، انہوں نے ابو الولید سے ، انہوں نے السری ابن یحییٰ سے ، کہ حسن نے پڑھا۔

والسبقون ................ الاولین (6 5: 31) تو انہوں نے فرمایا زیادہ تر وہ لوگ جو اس دنیا سے چلے گئے ہیں اور روایت کی میرے سامنے میرے والد نے ، عبدالعزیز سے ، انہوں نے ابن مغیرہالمنقری سے ، انہوں نے ابوہلال سے ، انہوں نے محمد ابن سیرین سے کہ انہوں نے آیت۔

ثلة من ............ الاخرین (6 5:4 1) ” اگلوں سے بہت اور پچھلوں سے قلیل “ وہ کہتے تھے (یا یہ امید رکھتے تھے) کہ وہ سب اس امت سے ہوں گے۔

یہ تفصیلات دینے کے بعد کہ یہ لوگ کون ہوں گے ، اب ان نعمتوں کی تفصیلات دی جارہی ہیں جو جنتوں میں ان کے لئے تیار ہیں اور اللہ نے ان کو اس شکل میں دیا ہے جس میں یہ سوچ بھی سکیں اور سمجھ بھی سکیں اور لطف اندوز بھی ہوسکیں اور ان نعمتوں کے علاوہ وہاں اور نعمتیں بھی ہوں گی جن کے ادراک اور استعمال کے لئے اس وقت وہ تیار ہوں گے اور وہ ایسی نعمتیں ہیں جو کسی آنکھ نے نہیں دیکھیں ، کسی کان نے نہیں سنیں اور کسی انسان کے دل میں ان کا تصور ہی نہیں آیا۔

اردو ترجمہ

اور پچھلوں میں سے کم

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waqaleelun mina alakhireena

اردو ترجمہ

مرصع تختوں پر

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

AAala sururin mawdoonatin

علی ............ موضونة (6 5: 61) ” مرصع تختوں پر “ جن کے اندر نہایت ہی قیمتی موتی اور دھاتیں لگی ہوں گی۔

اردو ترجمہ

تکیے لگا ئے آمنے سامنے بیٹھیں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Muttakieena AAalayha mutaqabileena

متکئین .................... متقبلین (6 5: 61)

” تکیہ لگائے آمنے سامنے بیٹھیں گے۔ “ نہایت آرام سے اور بےفکری سے۔ کوئی غم نہیں ، کوئی مشکل نہیں ، نعمتوں میں ڈوبے ہوئے نہایت اطمینان سے۔ ان نعمتوں کے چلے جانے اور ختم ہوجانے کا تو کوئی خوف نہیں اور ایک دوسرے کے آمنے سامنے محو گفتگو ہوں گے۔

534