سورہ ذاریات: آیت 9 - يؤفك عنه من أفك... - اردو

آیت 9 کی تفسیر, سورہ ذاریات

يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ

اردو ترجمہ

اُس سے وہی برگشتہ ہوتا ہے جو حق سے پھرا ہوا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Yufaku AAanhu man ofika

آیت 9 کی تفسیر

آیت 9{ یُّـؤْفَکُ عَنْہُ مَنْ اُفِکَ۔ } ”اس سے وہی پھیرا جاتا ہے جو پھیر دیا گیا ہے۔“ تم میں سے بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جو وحی کے اس پیغام کی طرف دھیان ہی نہیں دیتے اور جزا و سزا کے متعلق مختلف باتیں بناتے رہتے ہیں۔ حالانکہ جزاو سزا کا معاملہ ایک بدیہی حقیقت ہے اور اس کو تسلیم کرنے سے وہی شخص باز رہے گا جو راندئہ درگاہ ہے اور خیر وسعادت کے راستوں سے پھیر دیا گیا ہے۔

آیت 9 - سورہ ذاریات: (يؤفك عنه من أفك...) - اردو