سورہ طٰہٰ: آیت 70 - فألقي السحرة سجدا قالوا آمنا... - اردو

آیت 70 کی تفسیر, سورہ طٰہٰ

فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ هَٰرُونَ وَمُوسَىٰ

اردو ترجمہ

آخر کو یہی ہُوا کہ سارے جادوگر سجدے میں گرا دیے گئے اور پکار اٹھے "مان لیا ہم نے ہارونؑ اور موسیٰؑ کے رب کو"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faolqiya alssaharatu sujjadan qaloo amanna birabbi haroona wamoosa

آیت 70 کی تفسیر

فالقی السحرۃ ……موسیٰ (07)

حساس اعصاب والے افراد پر بعض اوقات بجلی جیسا اثر ہوتا ہے ، بٹن دبایا اور روشنی چمک اٹھی ، اندھیرا ختم ہوا۔ ان کے دل کا سوئچ آن ہوگیا اور ایک لحظ میں ان کی دنیا بدل گئی۔ دل کافر ، اب دل مومن تھا۔

لیکن اقتدار کے نشے میں بدمست لوگوں پر اس کا اثر ہوتا ہے۔ مرد نادان پر کالم نرم و نازک بےاثر ہوتا ہے۔ ان کو کیا پتہ کہ اللہ مقلب القلوب ہے ، دلوں میں انقلاب کی طرح آتا ہے۔ اقتدار کے نشے میں بدمست ڈکٹیٹر چونکہ طویل عرصے تک سرکشی اور نافرمانی کی حالت میں رہتے ہیں اس لئے وہ نہیں سمجھتے ، پھر ان کے اقتدار کی وجہ سے دنیا ان کے اشاروں پر چلتی ہے اس لئے وہ حق کو بھی مطیع فرمان دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن ان کو کیا پتہ کہ جب دل نور ایمان سے مالا مال ہوجاتے ہیں اور اللہ سے جڑ جاتے ہیں تو ان پر اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں ہوتی ، لیکن ان کو کیا پتہ کہ جب دل نور ایمان سے مالا مال ہوجاتے ہیں اور اللہ سے جڑ جاتے ہیں تو ان پر اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں ہوتی۔ اب منظر پر ایک جابر حکمران آتا ہے۔

آیت 70 فَاُلْقِیَ السَّحَرَۃُ سُجَّدًا ”اس نکتے کی وضاحت سورة الاعراف کے مطالعہ کے دوران کی جا چکی ہے کہ آخر کیا وجہ تھی جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی فتح کے بعد جادو گر تو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور ہوگئے ‘ لیکن دوسری طرف نہ فرعون پر اس کا کچھ اثر ہوا اور نہ ہی اس کے درباریوں سمیت دوسرے لوگوں پر۔ دراصل فرعون اور اس کے درباریوں نے تو یہی سمجھا کہ یہ جادوگروں کا آپس میں مقابلہ تھا جس میں بڑے جادوگر نے چھوٹے جادوگروں کو مات دے دی۔ جبکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابل جادو گر جو اپنے فن کے ماہر تھے وہ اپنے کمال فن کی انتہا سے بھی آگاہ تھے اور اس کی حدود limits سے بھی خوب واقف تھے۔ جیسے آج ایک طبیعیات دان Physicist خوب جانتا ہے کہ فزکس کے میدان میں اب تک کیا کیا ایجادات ہوچکی ہیں اور اس کے کمالات کی رسائی کہاں تک ہے۔ چناچہ جادوگروں پر یہ حقیقت منکشف ہونے میں ذرا بھی دیر نہ لگی کہ نہ تو ان کے مد مقابل شخصیت کوئی جادوگر ہے اور نہ ہی یہ اژدھا کسی جادوئی کرشمے کا کمال ہے ! چناچہ وہ بغیر حیل و حجت سر تسلیم خم کرنے پر مجبور ہوگئے اور :

آیت 70 - سورہ طٰہٰ: (فألقي السحرة سجدا قالوا آمنا برب هارون وموسى...) - اردو