سورہ طٰہٰ: آیت 67 - فأوجس في نفسه خيفة موسى... - اردو

آیت 67 کی تفسیر, سورہ طٰہٰ

فَأَوْجَسَ فِى نَفْسِهِۦ خِيفَةً مُّوسَىٰ

اردو ترجمہ

اور موسیٰؑ اپنے دل میں ڈر گیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faawjasa fee nafsihi kheefatan moosa

آیت 67 کی تفسیر

آیت 67 فَاَوْجَسَ فِیْ نَفْسِہٖ خِیْفَۃً مُّوْسٰی۔ ”حضرت موسیٰ علیہ السلام کو یہ خوف لاحق ہوا کہ جو معجزہ میرے پاس ہے اسی نوعیت کی چیز تو جادوگروں نے بھی دکھا دی ہے۔ چناچہ اب یہ سارے تماشائی تالیاں پیٹیں گے کہ موسیٰ کو شکست ہوگئی اور وہ جو عظیم الشان مشن اللہ تعالیٰ نے میرے سپرد کیا ہے اس کا کیا بنے گا ؟

آیت 67 - سورہ طٰہٰ: (فأوجس في نفسه خيفة موسى...) - اردو