سورہ طٰہٰ: آیت 19 - قال ألقها يا موسى... - اردو

آیت 19 کی تفسیر, سورہ طٰہٰ

قَالَ أَلْقِهَا يَٰمُوسَىٰ

اردو ترجمہ

فرمایا "پھینک دے اس کو موسیٰؑ"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qala alqiha ya moosa

آیت 19 کی تفسیر

قال القھایموسی۔۔۔۔۔ سیرتھا الاولیٰ (91 تا 12) ”“۔ ۔

یہ خارق عادت معجزہ ظہور پذیر ہوگیا ‘ یہ معجزہ اس کائنات میں ہر لمحہ ہر طرف ظاہر ہوتا رہتا ہے ‘ لیکن لوگوں کی سوچ اس طرف نہیں جاتی۔ یعنی ” زندگی “ کا معجزہ ۔ ایک عصا سانپ بن گئی۔ اس دنیا میں ہر سیکنڈ میں عصا کی طرح اربوں مردہ ذرے زندگی پاتے ہیں اور زندہ خلیوں کی شکل اختیار کرتے ہیں لیکن انسان انہین اس طرح نہیں دیکھ سکتا جس طرح وہ ایک بڑی عصا کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے اس لیے کہ انسان اپنے حواس کا بندہ اور اپنے تجربات کا قیدی ہے۔ وہ اپنے تصورات میں حواس کے دائرے سے آگے جانے کی تکلیف نہیں کرتا۔ ایک عصا کا زندہ ہو کر سانپ بن جانا اور پھر چلنا انسانی احساس کو شدت سے اپنی طرف متوجہ کرتا ہے ‘ لیکن وہ خلیے جو زندگی کے پہلے معجزے کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں اور وہ مظاہر جوہر لمحہ اربوں ذرات کے زندہ خلیوں کی شکل اختیار کرنے میں پیش آتے ہیں۔ یہ خفیہ یا باریک ہیں۔ اور انسان ان کی طرف متفت نہیں ہوتے۔ پھر جو لوگ ان کا ملاحظہ بھی کرتے ہیں ان کی حالت یہ ہے کہ دیکھتے دیکھتے وہ ان مناظر کے اس زدر عادی ہوجاتے ہیں کہ پھر وہ ان سے متاثر ہی نہیں ہوتے اور غفلت کے ساتھ ان مناظر پر سے گزر جاتے ہیں۔

یہ معجزہ جب رہ نما ہوا تو موسیٰ (علیہ السلام) ششدر رہ گئے ‘ بلکہ ڈر گئے اور اللہ کو کہنا پڑاخذھا ولا۔۔۔۔ سیرتھا الاولیٰ (02 : 12) ” پکڑلے اس کو اور ڈرو نہیں ‘ ہم اسے پھر ویسا ہی کریں گے “۔ یعنی عصا۔۔۔ یہاں قرآن مجید نے ایک بات کا ذکر نہیں کیا جو دوسری جگہ کیا کہ موسیٰ (علیہ السلام) بھاگ کھڑے ہوئے اور پیچھے نہ دیکھا۔ یہاں صرف اشارہ کردیا گیا ہے کہ نہ ڈرو ‘ یہ اس لیے کہ اس سورة کی فضا اور مناظر میں امن ‘ اطمینان ‘ سکون اور وقار چھایا ہوا ہے لہٰذا اس میں یہ مناسب نہیں ہے کہ اسٹیج پر جزع و فزع دکھایا جائے اور کوئی بھاگ کھڑا ہو۔

حضرت موسیٰ مطمئن ہوگئے ‘ عصا کو لیا توسانپ پھر عصا تھا۔ یہ معجزہ اب دوسری شکل میں ظاہر ہوگیا۔ ایک زندہ چیز کو مردہ بنایا گیا۔ اچانک زندہ رینگنے ‘ والی چیز مردہ اور عصا کی شکل میں آگئی۔ جس طرح کہ پہلے معجزے سے قبل تھی۔ ایک بار پھر موسیٰ کو عالم بالا سے حکم ملتا ہے۔

آیت 19 - سورہ طٰہٰ: (قال ألقها يا موسى...) - اردو