سورہ کہف: آیت 34 - ادخلوها بسلام ۖ ذلك يوم... - اردو

آیت 34 کی تفسیر, سورہ کہف

ٱدْخُلُوهَا بِسَلَٰمٍ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلْخُلُودِ

اردو ترجمہ

داخل ہو جاؤ جنت میں سلامتی کے ساتھ" وہ دن حیات ابدی کا دن ہوگا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Odkhulooha bisalamin thalika yawmu alkhuloodi

آیت 34 کی تفسیر

اس کے بعد اعلان ہوتا ہے کہ سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ اور کبھی بھی اس سے تم نے نکلنا نہیں ہے۔

ادخلوھا بسلم ذلک یوم الخلود (50 : 34) ” داخل ہوجاؤ جنت میں سلامتی کے ساتھ “۔ وہ دن حیات ابدی کا دن ہوگا۔

پھر عالم بالا میں ان کی عزت افزائی کے لئے اعلان ہوگا کہ یہ ہیں وہ لوگ جن کے لئے ان کے رب کے نزدیک اور بہت کچھ ہے اور وہ غیر محدود ہے۔

آیت 34{ نِ ادْخُلُوْہَا بِسَلٰمٍ ط ذٰلِکَ یَوْمُ الْخُلُوْدِ۔ } ”ان سے کہا جائے گا : داخل ہو جائو اس جنت میں سلامتی کے ساتھ ‘ اب یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے۔“ اب ایسا کوئی مرحلہ نہیں آئے گا کہ تمہیں جنت سے نکلنا پڑے۔

آیت 34 - سورہ کہف: (ادخلوها بسلام ۖ ذلك يوم الخلود...) - اردو