سورہ کہف: آیت 31 - وأزلفت الجنة للمتقين غير بعيد... - اردو

آیت 31 کی تفسیر, سورہ کہف

وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ بَعِيدٍ

اردو ترجمہ

اور جنت متقین کے قریب لے آئی جائے گی، کچھ بھی دور نہ ہوگی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waozlifati aljannatu lilmuttaqeena ghayra baAAeedin

آیت 31 کی تفسیر

اور دوسری طرف ایک دوسرا خوبصورت منظر ہے ، پر محبت جس میں ہر کوئی راضی ہے ، سب متقی ایک جگہ جمع ہیں ، جنت ان کے قریب کردی گئی ہے اور ہر طرف سے مرحبا مرحبا کی صدائیں ہیں۔

وازلفت الجنۃ للمتقین غیر بعید (31) ھذا ما توعدون لکل اواب حفیظ (32) من خشی ۔۔۔۔ بقلب منیب (33) ادخلوھا ۔۔۔۔۔ الخلود (34) لھم ما یشاءون فیھا ولدینا مزید (50 : 31 تا 35) ” اور جنت متقین کے قریب لے آئی جائے گی ، کچھ بھی دور نہ ہوگی۔ ارشاد ہوگا ” یہ ہے وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ، ہر اس شخص کے لئے جو بہت رجوع کرنے والا ، اور بڑی نگہداشت کرنے والا تھا ، جو بےدیکھے رحمٰن سے ڈرتا تھا ، اور جو دل گرویدہ لیے ہوئے آیا ہے۔ داخل ہوجاؤ جنت میں سلامتی کے ساتھ۔ وہ دن حیات ابدی کا دن ہوگا۔ وہاں ان کے لئے وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے اور ہمارے پاس اس سے زیادہ بھی بہت کچھ ان کے لئے ہے “۔

اس منظر کے مکالمات میں ہر کلمے میں تکریم اور عزت افزائی ہے۔ جنت کو اہل ایمان کے قریب کردیا جاتا ہے۔ لہٰذا اس تک پہنچنے کے لئے ان کو کوئی سفر نہیں کرنا پڑتا بلکہ جنت خود چل کر آتی ہے ان کے قدموں میں۔

غیر بعید (50 : 31) ” کچھ دور نہ ہوگی “ ۔ اور دوسری نعمتوں کے علاوہ اللہ کی رضا مندی ہوگی اور کہا جائے گا۔

آیت 31 { وَاُزْلِفَتِ الْجَنَّـۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ۔ } ”اور جنت قریب لائی جائے گی اہل تقویٰ کے لیے ‘ کچھ بھی دور نہیں ہوگی۔“

آیت 31 - سورہ کہف: (وأزلفت الجنة للمتقين غير بعيد...) - اردو