سورہ شعراء: آیت 35 - يريد أن يخرجكم من أرضكم... - اردو

آیت 35 کی تفسیر, سورہ شعراء

يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ

اردو ترجمہ

چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو ملک سے نکال دے اب بتاؤ تم کیا حکم دیتے ہو؟"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Yureedu an yukhrijakum min ardikum bisihrihi famatha tamuroona

آیت 35 کی تفسیر

آیت 35 یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَکُمْ مِّنْ اَرْضِکُمْ بِسِحْرِہٖق فَمَاذَا تَاْمُرُوْنَ ”لغوی اعتبار سے ”امر“ کے معنی حکم کے بھی ہیں اور مشورہ کے بھی ‘ مگر یہاں یہ لفظ مشورہ کے معنی دے رہا ہے۔ فرعون کے اس فقرے سے اس کی تشویش صاف ظاہر ہو رہی ہے۔ گویا صورت حال اس کے اندازے سے کہیں بڑھ کر پیچیدہ اور گھمبیر تھی۔

آیت 35 - سورہ شعراء: (يريد أن يخرجكم من أرضكم بسحره فماذا تأمرون...) - اردو