سورہ شعراء: آیت 31 - قال فأت به إن كنت... - اردو

آیت 31 کی تفسیر, سورہ شعراء

قَالَ فَأْتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ

اردو ترجمہ

فرعون نے کہا "اچھا تو لے آ اگر تو سچا ہے"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qala fati bihi in kunta mina alssadiqeena

آیت 31 کی تفسیر

قال فات بہ ان کنت من الصدقین (31)

’ ۔ “ لائو اگر تمہارا دعویٰ سچا ہے۔ یا یہ کہ تم دعویٰ کرتے ہو کہ تمہارے پاس کوئی معجزانہ دلیل ہے ، اس دعویٰ میں اگر تم سچے ہو ، یہ شخص ابھی تک موسیٰ (علیہ السلام) کی حقانیت کے بارے میں شک کا اظہار کرتا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ اس کے اردگرد جو لوگ بیٹھے ہیں ، کہیں وہ متاثر نہ ہوجائیں۔

اب حضرت موسیٰ اپنے معجزات پیش فرماتے ہیں۔ فرعون کے ساتھ چیلنج اور جوابی چیلنج چونکہ انتہا تک پہنچ گئے ہیں۔ اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ فرعون پر آخری وار کیا جائے۔

آیت 31 - سورہ شعراء: (قال فأت به إن كنت من الصادقين...) - اردو