سورہ شعراء: آیت 30 - قال أولو جئتك بشيء مبين... - اردو

آیت 30 کی تفسیر, سورہ شعراء

قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍ مُّبِينٍ

اردو ترجمہ

موسیٰؑ نے کہا "اگرچہ میں لے آؤں تیرے سامنے ایک صریح چیز بھی؟"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qala awalaw jituka bishayin mubeenin

آیت 30 کی تفسیر

قال اولوجئتک بشیء مبین (30)

” موسیٰ نے کہا ” اگرچہ میں لے آئوں تیرے سامنے ایک صریح چیز بھی۔ “ یعنی اگر میں اپنی رسالت پر ایک صریح اور واضح دلیل بھی پیش کر دوں تو بھی میری یہی سزا ہے کہ جیل جائوں۔ حضرت موسیٰ اس طرح فرعون کو ، اس کے سرداروں کے سامنے جو یہ تمام گفتگو سنا رہے تھے ، سخت مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔ اگر وہ حضرت موسیٰ کی بات نہیں سنتا تو ثابت ہوجاتا ہے کہ فرعون لاجواب ہوگیا حالانکہ وہ کہہ چکا ہے کہ یہ شخص تو مجنون ہے۔ چناچہ مجبور ہو کر اس نے ہا اچھا لائو دلیل۔

آیت 30 - سورہ شعراء: (قال أولو جئتك بشيء مبين...) - اردو