سورہ نباء: آیت 35 - لا يسمعون فيها لغوا ولا... - اردو

آیت 35 کی تفسیر, سورہ نباء

لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّٰبًا

اردو ترجمہ

وہاں کوئی لغو اور جھوٹی بات وہ نہ سنیں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

La yasmaAAoona feeha laghwan wala kiththaban

آیت 35 کی تفسیر

لا یسمعون ................ کذبا (35:78) ” وہاں کوئی لغو اور جھوٹی بات وہ نہ سنیں گے “۔ یعنی دو ایسی زنگی بسر کررہے ہوں گے کہ اس میں کوئی لغو بات نہ ہوگی۔ اور اس میں کوئی جھوٹ نہ ہوگا کیونکہ جھوٹ پر بالعموم جنگ وجدال کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے وہاں حقائق کھلے ہوں گے اور کسی کو بحث ومباحثے کا موقعہ نہ ہوگا۔ نہ ایسی باتیں وہاں ہوں گی جو بےفائدہ ہوں اور ان میں کوئی بھلائی نہ ہو۔ یہ صورت حالات اس جہان کے لئے مناسب ہے جو دارالخلد ہے۔

آیت 35 - سورہ نباء: (لا يسمعون فيها لغوا ولا كذابا...) - اردو