سورۃ المومنون: آیت 20 - وشجرة تخرج من طور سيناء... - اردو

آیت 20 کی تفسیر, سورۃ المومنون

وَشَجَرَةً تَخْرُجُ مِن طُورِ سَيْنَآءَ تَنۢبُتُ بِٱلدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْءَاكِلِينَ

اردو ترجمہ

اور وہ درخت بھی ہم نے پیدا کیا جو طور سیناء سے نکلتا ہے، تیل بھی لیے ہوئے اگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Washajaratan takhruju min toori saynaa tanbutu bialdduhni wasibghin lilakileena

آیت 20 کی تفسیر

آیت 20 وَشَجَرَۃً تَخْرُجُ مِنْ طُوْرِ سَیْنَآءَ ”اس سے زیتون کا درخت مراد ہے جو عام طور پر جزیرہ نمائے سینا کے پہاڑی علاقوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔م تَنْبُتُ بالدُّہْنِ وَصِبْغٍ لِّلْاٰکِلِیْنَ ”ایک زمانے میں روئے زمین پر وسیع علاقے کی آبادی کا اپنی خوراک کے لیے بنیادی طور پر اسی زیتون پر ہی انحصار تھا اور عام لوگ روغن زیتون میں روٹی کو بھگو کر کھالیتے تھے۔

آیت 20 - سورۃ المومنون: (وشجرة تخرج من طور سيناء تنبت بالدهن وصبغ للآكلين...) - اردو