سورۃ الحاقہ: آیت 15 - فيومئذ وقعت الواقعة... - اردو

آیت 15 کی تفسیر, سورۃ الحاقہ

فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ

اردو ترجمہ

اُس روز وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fayawmaithin waqaAAati alwaqiAAatu

آیت 15 کی تفسیر

فیومئذ ................ الواقعة (96 : 51) اور واقعہ بھی قیامت کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ جس طرح الحاقہ اور القارعہ ایک نام ہے۔ واقعہ اس لئے کہ اس نے واقع ہونا ہے۔ اس کی اصل حقیقت ایک واقعہ ہی کی ہے۔ یہ اس قسم کا نام ہے جس میں ایک خاص اشارہ ہے۔ ان لوگوں کے لئے جو اس میں شک کرتے رہیں۔ بتانا یہ مقصود ہے کہ یہ تو واقعہ ہے۔

اور معاملہ یہیں تک محدود نہیں ہے کہ زمین اور پہاڑوں کو ایک گیند کی طرح اٹھا کر زمین پر مار دیا جائے گا اور یہ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے بلکہ آسمان میں بھی تغیرات رونما ہوں گے۔ آسمان صحیح سلامت نہ رہے گا۔

آیت 15 - سورۃ الحاقہ: (فيومئذ وقعت الواقعة...) - اردو