سورہ طٰہٰ: آیت 25 - قال رب اشرح لي صدري... - اردو

آیت 25 کی تفسیر, سورہ طٰہٰ

قَالَ رَبِّ ٱشْرَحْ لِى صَدْرِى

اردو ترجمہ

موسیٰؑ نے عرض کیا " پروردگار، میرا سینہ کھول دے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qala rabbi ishrah lee sadree

آیت 25 کی تفسیر

قال رب اشرح لی۔۔۔۔ انک کنت بنا بصیرا (52 تا 53) ”

اس ذریں موقعہ پر حضرت موسیٰ نے یہ درخواست کی کہ اے اللہ ‘ میرے سینے کو اس کام کے لئے کھول دے۔ جب انسان کو شرح صدر حاصل ہوجائے تو مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتا ہے۔ اس میں انسان کو لذت حاصل ہوتی ہے۔ اس سے انسان کی زندگی ہل کہ ہوجاتی ہے۔ اس پر کوئی بوجھ نہیں رہتا اور انسان سبک رفتاری سے زندگی بسر کرتا ہے۔

انہوں نے یہ درخواست بھی کی کہ اللہ میری زبان کی گرہ کھول دے تاکہ وہ میری بات کو اچھی طرح سمجھ جائیں۔ روایات میں آتا ہے کہ آپ کی زبان میں لکنت تھی ‘ راجح بات یہ ہے کہ ان کا سوال اس لکنت کو دور کرنے کے بارے میں تھا ، دوسری سورة میں اس کے بارے میں یوں آیا ہے۔

آیت 25 قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ ”یہ بہت اہم دعا ہے اور یہ ہر اس شخص کو یاد ہونی چاہیے جو دین کی دعوت کا مشن لے کر نکلا ہو۔ چناچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے دعا کی کہ اے میرے پروردگار ! تو نے جو عظیم الشان مشن میرے حوالے کیا ہے اس کے لیے اپنی خصوصی مدد میرے شامل حال کر دے اور اس کام کے لیے میرے سینے کو کھول دے۔

آیت 25 - سورہ طٰہٰ: (قال رب اشرح لي صدري...) - اردو