سورہ طٰہٰ: آیت 23 - لنريك من آياتنا الكبرى... - اردو

آیت 23 کی تفسیر, سورہ طٰہٰ

لِنُرِيَكَ مِنْ ءَايَٰتِنَا ٱلْكُبْرَى

اردو ترجمہ

اس لیے کہ ہم تجھے اپنی بڑی نشانیاں دکھانے والے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Linuriyaka min ayatina alkubra

آیت 23 کی تفسیر

لنریک من ایتنا۔۔۔۔ انہ طغی (32۔ 42) ” اس لئے کہ ہم تجھے اپنی بڑی نشانیاں دکھانے والے ہیں۔ اب تو فرعون کے پاس جا ‘ وہ سرکش ہوگیا ہے “۔

یہ نشانیاں اور معجزات جس کا حسن اظہار ہو رہا ہے اے موسیٰ (علیہ السلام) پہلے آپ کو دکھائی جارہی ہیں تاکہ تم مطمئن ہو کر اور ان سے مسلح ہو کر فرعون کے پاس جائو یہاں تک کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو معلوم نہ تھا کہ وہ اس عظیم مہم اور اس عظیم منصب کے لئے چن لئے گئے ہیں۔ وہ جانتے تھے کہ فرعون کون ہے کیونکہ وہ تو پہلے ہی اس کے گھر میں تھے ‘ اس کی سرکشی اور سخت داروگیر سے وہ وقف تھے۔ وہ بنی اسرائیل پر جو مظالم ڈھا رہا تھا اس سے بھی واقف تھے ‘ وہ اس وقت چونکہ بارگاہ رب العزت میں پہنچے ہوئے ہیں ‘ سمجھتے ہیں کہ ان کو بڑا اعزاز مل چکا ہے اور وہ ایک بہت ہی معزز بندے ہیں لہٰذا ان کے دل میں یہ بات آگئی کہ یہ موزوں وقت ہے کہ وہ اس مہم کے لیے ضروری سازو سامان اسی وقت طلب کرلیں تا کہ وہ پوری طرح لیس ہو کر فرعون کے پاس جائیں۔

آیت 23 - سورہ طٰہٰ: (لنريك من آياتنا الكبرى...) - اردو