سورہ طٰہٰ: آیت 21 - قال خذها ولا تخف ۖ... - اردو

آیت 21 کی تفسیر, سورہ طٰہٰ

قَالَ خُذْهَا وَلَا تَخَفْ ۖ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا ٱلْأُولَىٰ

اردو ترجمہ

فرمایا "پکڑ لے اس کو اور ڈر نہیں، ہم اسے پھر ویسا ہی کر دیں گے جیسی یہ تھی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qala khuthha wala takhaf sanuAAeeduha seerataha aloola

آیت 21 کی تفسیر

آیت 21 قَالَ خُذْہَا وَلَا تَخَفْوقفۃ ”سورۃ النمل آیت 10 اور سورة القصص آیت 31 میں اس واقعہ کے حوالے سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے خوفزدہ ہوجانے کا ذکر بھی آیا ہے : فَلَمَّا رَاٰہَا تَہْتَزُّ کَاَنَّہَا جَآنٌّ وَّلّٰی مُدْبِرًا وَّلَمْ یُعَقِّبْ ط ”جب انہوں نے دیکھا کہ وہ لاٹھی حرکت کر رہی ہے جیسے کہ وہ ایک سانپ ہو ‘ تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا“۔ پھر اللہ نے فرمایا کہ آپ ڈریں نہیں بلکہ واپس آئیں اور اس کو پکڑ لیں۔ بہر حال یہاں پر وہ تفصیل بیان نہیں ہوئی۔

آیت 21 - سورہ طٰہٰ: (قال خذها ولا تخف ۖ سنعيدها سيرتها الأولى...) - اردو