سورہ سبا: آیت 41 - قالوا سبحانك أنت ولينا من... - اردو

آیت 41 کی تفسیر, سورہ سبا

قَالُوا۟ سُبْحَٰنَكَ أَنتَ وَلِيُّنَا مِن دُونِهِم ۖ بَلْ كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ ٱلْجِنَّ ۖ أَكْثَرُهُم بِهِم مُّؤْمِنُونَ

اردو ترجمہ

تو وہ جواب دیں گے کہ "پاک ہے آپ کی ذات، ہمارا تعلق تو آپ سے ہے نہ کہ اِن لوگوں سے دراصل یہ ہماری نہیں بلکہ جنوں کی عبادت کرتے تھے، ان میں سے اکثر انہی پر ایمان لائے ہوئے تھے"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qaloo subhanaka anta waliyyuna min doonihim bal kanoo yaAAbudoona aljinna aktharuhum bihim muminoona

آیت 41 کی تفسیر

آیت 41 { قَالُوْا سُبْحٰنَکَ اَنْتَ وَلِیُّنَا مِنْ دُوْنِہِمْ } ”وہ کہیں گے : ُ تو پاک ہے ‘ تو ہمارا ولی ہے ان کے سوا۔“ یعنی ہمارا آقا اور مالک تو تو ُ ہی ہے ‘ ان سے ہمارا کوئی سروکار نہیں۔ { بَلْ کَانُوْا یَعْبُدُوْنَ الْجِنَّج اَکْثَرُہُمْ بِہِمْ مُّؤْمِنُوْنَ } ”بلکہ یہ لوگ ِجنات ّکی عبادت کیا کرتے تھے ‘ ان کی اکثریت ان ہی پر ایمان رکھتی تھی۔“

آیت 41 - سورہ سبا: (قالوا سبحانك أنت ولينا من دونهم ۖ بل كانوا يعبدون الجن ۖ أكثرهم بهم مؤمنون...) - اردو