سورہ سعد: آیت 77 - قال فاخرج منها فإنك رجيم... - اردو

آیت 77 کی تفسیر, سورہ سعد

قَالَ فَٱخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ

اردو ترجمہ

فرمایا "اچھا تو یہاں سے نکل جا، تو مردود ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qala faokhruj minha fainnaka rajeemun

آیت 77 کی تفسیر

آیت نمبر 77 تا 78

یہ واضح نہیں ہے کہ منہا کی ضمیر کس طرف عائد ہوتی ہے۔ کیا یہ جنت کی طرف راجع ہے اور یہ خبیث جنت میں تھا۔ یا اس کا مرجع رحمت الہیہ ہے۔ دونوں کی طرف یہ ضمیر راجع ہوسکتی ہے۔ اس پر کسی مباحثہ کی ضرورت نہیں ہے۔ غرض شیطان راندۂ درگاہ ہوگیا اس پر اللہ کی لعنت ہوئی اور غضب ہوا کیوں ؟ اس لیے کہ اس نے امرالہٰی کے مقابلے میں سرکشی اختیار کی اور اللہ کے احکام کے مقابلے میں جرات اور جسارت کا مظاہرہ کیا۔

آیت 77 { قَالَ فَاخْرُجْ مِنْہَا فَاِنَّکَ رَجِیْمٌ} ”اللہ نے فرمایا : نکل جائو یہاں سے ! اب تم مردود ہوگئے ہو۔“

آیت 77 - سورہ سعد: (قال فاخرج منها فإنك رجيم...) - اردو