سورہ کہف: آیت 21 - وجاءت كل نفس معها سائق... - اردو

آیت 21 کی تفسیر, سورہ کہف

وَجَآءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَآئِقٌ وَشَهِيدٌ

اردو ترجمہ

ہر شخص اِس حال میں آ گیا کہ اُس کے ساتھ ایک ہانک کر لانے والا ہے اور ایک گواہی دینے والا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wajaat kullu nafsin maAAaha saiqun washaheedun

آیت 21 کی تفسیر

وجاءت کل نفس معھا سائق وشھید (50 : 21) ” ہر شخص اس حال میں آگیا کہ اس کے ساتھ ایک ہانک کر لانے والا ہے اور ایک گواہی دینے والا “۔ وہ آیا ، وہ جس کا حساب کی جا رہا ہے ، جسے سزا ہونے والی ہے۔ ایک چلا کر لانے والا ہے اور ایک شہادت دینے والا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ دونوں لکھنے والے اور دنیا میں اس کی حفاظت کرنے والے ہوں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ اور فرشتے ہوں۔ لیکن پہلی تفسیر راجح ہے۔ عدالت میں پیشی کا یہ بہترین طریقہ ہے لیکن یہ اللہ جبار کی عدالت ہے۔ ایسے مشکل وقت میں اسے یہ کہا جائے گا۔

آیت 21 { وَجَآئَ تْ کُلُّ نَفْسٍ مَّعَہَا سَآئِقٌ وَّشَہِیْدٌ۔ } ”اور ہر جان آئے گی اس حالت میں کہ اس کے ساتھ ہوگا ایک دھکیلنے والا اور ایک گواہ۔“ دنیا میں ہر انسان کے ساتھ جو دو فرشتے کِرَامًا کَاتِبِیْنَ مامور ہیں وہی قیامت کے دن اسے لا کر اللہ کی عدالت میں پیش کریں گے۔ ان میں سے ایک فرشتہ اس کا اعمال نامہ اٹھائے ہوئے ہوگا جب کہ دوسرا اسے عدالت کی طرف دھکیل رہا ہوگا۔

آیت 21 - سورہ کہف: (وجاءت كل نفس معها سائق وشهيد...) - اردو