سورہ شعراء: آیت 198 - ولو نزلناه على بعض الأعجمين... - اردو

آیت 198 کی تفسیر, سورہ شعراء

وَلَوْ نَزَّلْنَٰهُ عَلَىٰ بَعْضِ ٱلْأَعْجَمِينَ

اردو ترجمہ

(لیکن اِن کی ہٹ دھرمی کا حال یہ ہے کہ) اگر اہم اسے کسی عجمی پر بھی نازل کر دیتے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Walaw nazzalnahu AAala baAAdi alaAAjameena

آیت 198 کی تفسیر

ولو نزلنہ علی ……مومنین (199)

ان الفاظ میں اللہ ﷺ کے لئے ایک گونہ تسلی ہی کہ آپ کے کام میں اور ہمارے کلام میں کوئی کوتاہی نہیں ہے۔ درحقیقت یہ لوگ سخت عناد اور ہٹ دھرمی میں مبتلا ہیں۔ اس لئے یہ فیصلہ کرچکے ہیں کہ نہیں مانیں گے اور یہ فیصلہ ان کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے کہ یہ اپنے عناد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہ مانیں گے۔ یہ قضا و قدر کا فصلہ بن چکا ہے۔ یہ اس روش سے پھر نہیں سکتے۔ بس اب عذاب کا انتظار کریں کہ یہ غفلت میں ہوں اور مارے جائیں۔

آیت 198 - سورہ شعراء: (ولو نزلناه على بعض الأعجمين...) - اردو