سورہ نساء: آیت 106 - واستغفر الله ۖ إن الله... - اردو

آیت 106 کی تفسیر, سورہ نساء

وَٱسْتَغْفِرِ ٱللَّهَ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا

اردو ترجمہ

اور اللہ سے در گزر کی درخواست کرو، وہ بڑا درگزر فرمانے والا اور رحیم ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waistaghfiri Allaha inna Allaha kana ghafooran raheeman

آیت 106 کی تفسیر

آیت 106 وَّاسْتَغْفِرِ اللّٰہَ ط اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا یعنی اس منافق کے حق میں آپ ﷺ کی طبیعت میں جو نرمی پیدا ہوگئی تھی اس پرا للہ سے استغفار کیجئے ‘ مغفرت طلب کیجیے۔

آیت 106 - سورہ نساء: (واستغفر الله ۖ إن الله كان غفورا رحيما...) - اردو