سورہ نباء: آیت 13 - وجعلنا سراجا وهاجا... - اردو

آیت 13 کی تفسیر, سورہ نباء

وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا

اردو ترجمہ

اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

WajaAAalna sirajan wahhajan

آیت 13 کی تفسیر

وجعلنا .................... وھاجا (13:78) ” اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ بنالیا “۔ اور یہ روشن اور گرم چراغ سورج ہے جس کی روشنی تیز ہے اور اس کے اندر بےپناہ گرمی ہے۔ جس کی وجہ سے زمین اور اس کے اوپر زندگی ممکن ہوتی ہے جو سمندر کے پانیوں کو گرم کرکے ان سے اس وسیع زمین پر آبپاشی کا بندوبست کرتا ہے۔ وہ بادلوں کو اٹھاتا ہے۔ ان کی بلندی کی اعلیٰ سطح تک لے جاتا ہے اور پھر ان بادلوں کو نچوڑ کر بارش برسائی جاتی ہے۔

آیت 13 - سورہ نباء: (وجعلنا سراجا وهاجا...) - اردو