سورۃ القلم: آیت 21 - فتنادوا مصبحين... - اردو

آیت 21 کی تفسیر, سورۃ القلم

فَتَنَادَوْا۟ مُصْبِحِينَ

اردو ترجمہ

صبح اُن لوگوں نے ایک دوسرے کو پکارا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fatanadaw musbiheena

آیت 21 کی تفسیر

فتنادوا ................ صرمین (86 : 22) (86 : 12۔ 22) ” صبح سویرے انہوں نے ایک دوسرے کو پکارا کہ اگر پھل توڑنے ہیں تو سویرے سویرے اپنی کھیتی کی طرف نکل چلو “۔ صبح وہ ایک دوسرے کو اٹھاتے جگاتے ہیں اور رات کے فیصلے کو یاد دلاتے ہیں اور چپکے چپکے یہ عمل ہورہا ہے۔ اس کے بعد سیاق کلام میں ان کے ساتھ ایک مذاق بھی ہوتا ہے۔ ان کے اٹھنے اٹھانے ، چلنے اور باہم گفتگو کی تصویر خوب کھینچی جاتی ہے۔ یہ نہایت دھیمی آواز سے بات کرتے ہیں تاکہ ان کی تدبیر پوری طرح کامیاب ہو ، تاکہ پورا پھل توڑلیں اور مساکین کو پوری طرح محروم کردیں۔

آیت 21 - سورۃ القلم: (فتنادوا مصبحين...) - اردو