سورۃ القلم: آیت 18 - ولا يستثنون... - اردو

آیت 18 کی تفسیر, سورۃ القلم

وَلَا يَسْتَثْنُونَ

اردو ترجمہ

اور وہ کوئی استثناء نہیں کر رہے تھے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wala yastathnoona

آیت 18 کی تفسیر

آیت 18{ وَلَا یَسْتَثْنُوْنَ۔ } ”اور انہوں نے اس پر ان شاء اللہ بھی نہ کہا۔“ باغ کے پھل پک کر تیار ہوچکے تھے۔ انہوں نے ایک رات پروگرام طے کرلیا کہ وہ صبح سویرے جائیں گے اور سارا پھل اتار لائیں گے۔ گویا وہ اپنے اسباب و وسائل کے گھمنڈ میں مسبب ِحقیقی کو بالکل ہی بھول گئے۔

آیت 18 - سورۃ القلم: (ولا يستثنون...) - اردو