سورۃ المرسلات: آیت 25 - ألم نجعل الأرض كفاتا... - اردو

آیت 25 کی تفسیر, سورۃ المرسلات

أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا

اردو ترجمہ

کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Alam najAAali alarda kifatan

آیت 25 کی تفسیر

الم نجعل ............................ للمکذبین

یعنی زمین کو ہم نے ایسا بنایا ہے کہ وہ اپنے دامن میں زندہ اور مردہ سب چیزوں کو لپیٹ کر رکھتی ہے اور اس میں ہم نے بلند وبالا پہاڑ جما دیئے ہیں جو ہبت اونچے اور جمے ہوئے ہیں۔ اور ان کے اوپر ہر وقت بادل چھائے رہتے ہیں اور ان سے میٹھا پانی بہتا ہے۔ یہ سب کچھ اللہ کی عظیم قدرت اور ٹھیک ٹھیک اندازوں کا مظہر ہے۔ اور گہری حکمت پر دلالت کرتا ہے ، لہٰذا مکذبین کے لئے کوئی جواز نہیں ہے کہ وہ جھٹلائیں۔

اب ان مشاہد قدرت اور گہرے حکیمانہ قوانین فطرت کے پیش کرنے اور انسانی شعور کو تاثرات اور احساسات سے بھر دینے کے بعد اب روئے سخن حساب و کتاب اور روز جزاء کی طرف پھرجاتا ہے۔ ایک نہایت ہی مرعوب کرنے والا حکم ہم سنتے ہیں جس میں مکذبین سے کہا جاتا ہے کہ اٹھو اور راستہ لو اس عذاب کا جس کا تم انکار کرتے تھے۔ یہ حکم نہایت ہی سرزنش اور تکلیف دہ انداز میں دیا جاتا ہے۔

آیت 25 - سورۃ المرسلات: (ألم نجعل الأرض كفاتا...) - اردو