سورۃ المرسلات (77): آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں۔ - اردو ترجمہ

اس صفحہ میں سورہ Al-Mursalaat کی تمام آیات کے علاوہ فی ظلال القرآن (سید ابراہیم قطب) کی تمام آیات کی تفسیر بھی شامل ہے۔ پہلے حصے میں آپ سورہ المرسلات کو صفحات میں ترتیب سے پڑھ سکتے ہیں جیسا کہ یہ قرآن میں موجود ہے۔ کسی آیت کی تفسیر پڑھنے کے لیے اس کے نمبر پر کلک کریں۔

سورۃ المرسلات کے بارے میں معلومات

Surah Al-Mursalaat
سُورَةُ المُرۡسَلَاتِ
صفحہ 581 (آیات 20 سے 50 تک)

أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ فَجَعَلْنَٰهُ فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَٰدِرُونَ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًا وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَٰمِخَٰتٍ وَأَسْقَيْنَٰكُم مَّآءً فُرَاتًا وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَٰثِ شُعَبٍ لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٌ صُفْرٌ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَٰلٍ وَعُيُونٍ وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ
581

سورۃ المرسلات کو سنیں (عربی اور اردو ترجمہ)

سورۃ المرسلات کی تفسیر (فی ظلال القرآن: سید ابراہیم قطب)

اردو ترجمہ

کیا ہم نے ایک حقیر پانی سے تمہیں پیدا نہیں کیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Alam nakhluqkum min main maheenin

الم نخلقکم ............................ للمکذبین

اس سے مراد جنین کا طویل اور عجیب سفر ہے۔ اس طویل نامیاتی سفر کو قرآن کریم چند جھلکیوں کے اندر بیان کردیتا ہے۔ ایک حقیر پانی کی بوند ، پھر قرار مکین اور محفوظ جگہ میں رکھنا ، ایک متعین وقت تک ایک واضح نظام اور اندازے کے مطابق ، اور اس نظام اور اندازے کے بارے میں یہ تبصرہ۔

اردو ترجمہ

اور ایک مقررہ مدت تک،

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

FajaAAalnahu fee qararin makeenin

اردو ترجمہ

اُسے ایک محفوظ جگہ ٹھیرائے رکھا؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ila qadarin maAAloomin

اردو ترجمہ

تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faqadarna faniAAma alqadiroona

فقدرنا .................... القدرون (23:77) ” ہم قادر تھے پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں “۔ یہ قدرت اور یہ اندازہ اس قدر دقیق ہے کہ اس کا کوئی مرحلہ اور کوئی اندازہ غلط نہیں ہوتا۔ اور اس پر آخری تبصرہ۔

اردو ترجمہ

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waylun yawmaithin lilmukaththibeena

ویل ........................ للمکذبین (24:77) ” تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے “۔

اس کے بعد اس زمین کا مطالعاتی سفر ، یہ سفر انسانی زندگی کے بارے میں ہے۔ اور زمین کے اندر اس زندگی کے لئے تمام ضروریات کا مقرر کرنا اور اس کا مطالعہ۔

اردو ترجمہ

کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Alam najAAali alarda kifatan

الم نجعل ............................ للمکذبین

یعنی زمین کو ہم نے ایسا بنایا ہے کہ وہ اپنے دامن میں زندہ اور مردہ سب چیزوں کو لپیٹ کر رکھتی ہے اور اس میں ہم نے بلند وبالا پہاڑ جما دیئے ہیں جو ہبت اونچے اور جمے ہوئے ہیں۔ اور ان کے اوپر ہر وقت بادل چھائے رہتے ہیں اور ان سے میٹھا پانی بہتا ہے۔ یہ سب کچھ اللہ کی عظیم قدرت اور ٹھیک ٹھیک اندازوں کا مظہر ہے۔ اور گہری حکمت پر دلالت کرتا ہے ، لہٰذا مکذبین کے لئے کوئی جواز نہیں ہے کہ وہ جھٹلائیں۔

اب ان مشاہد قدرت اور گہرے حکیمانہ قوانین فطرت کے پیش کرنے اور انسانی شعور کو تاثرات اور احساسات سے بھر دینے کے بعد اب روئے سخن حساب و کتاب اور روز جزاء کی طرف پھرجاتا ہے۔ ایک نہایت ہی مرعوب کرنے والا حکم ہم سنتے ہیں جس میں مکذبین سے کہا جاتا ہے کہ اٹھو اور راستہ لو اس عذاب کا جس کا تم انکار کرتے تھے۔ یہ حکم نہایت ہی سرزنش اور تکلیف دہ انداز میں دیا جاتا ہے۔

اردو ترجمہ

زندوں کے لیے بھی اور مُردوں کے لیے بھی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ahyaan waamwatan

اردو ترجمہ

اور اس میں بلند و بالا پہاڑ جمائے، اور تمہیں میٹھا پانی پلایا؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

WajaAAalna feeha rawasiya shamikhatin waasqaynakum maan furatan

اردو ترجمہ

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waylun yawmaithin lilmukaththibeena

اردو ترجمہ

چلو اب اُسی چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Intaliqoo ila ma kuntum bihi tukaththiboona

یعنی جاﺅ، اب تم آزادہو ، قیامت کے طویل دن کے فیصلے اب ہوچکے ، لیکن یہ آزادی اب دائمی قید ہے ، جہنم کے اندر۔

انطلقو .................... بہ تکذبون (29:77) ” چلو اب اسی چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے “۔ یہ چیز اب تمہارے سامنے حاضر موجود ہے ۔ وہ کیا ہے۔

اردو ترجمہ

چلو اُس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Intaliqoo ila thillin thee thalathi shuAAabin

انطلقوا .................... شعب (30:77) ” چلو اس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے “۔ یہ جہنم کا دھواں ہے۔ جس کی شاخیں اور بڑھ کر تین حصوں میں پھیل گئی ہیں۔ لیکن یہ بہرحال آگ کے شعلے سے زیادہ بہتر ہے لیکن

اردو ترجمہ

نہ ٹھنڈک پہنچانے والا اور نہ آگ کی لپٹ سے بچانے والا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

La thaleelin wala yughnee mina allahabi

لا ضلیل ................ الھب (31:77) ” یہ ٹھنڈک پہنچانے والا نہ آگ کے شعلے سے بچانے والا “۔ یہ بظاہر ساشہ ہے لیکن اس میں دم گھٹتا ہے ، سخت گرم ہے اور آگ کے شعلے کی طرح ہے اور اس کو سایہ محض مزاح کے طور پر کہا گیا ہے۔ بلکہ یوں ان کے دلوں کے اندر تمنا پیدا کی گئی ہے کہ کاش کوئی سایہ ہو جس میں وہ پناہ لے سکیں۔

چلو ، لیکن تم جانتے ہو کہ تمہیں اب کہاں چلنا ہے اور جو فیصلہ ہوا ہے اسکی روشنی میں تم اپنی منزل کو جانتے ہوں لہٰذا تصریح وتشریح کی ضرورت نہیں ہے۔ اور جہاں تم جاﺅ گے ” وہ “ کیا کررہی ہے۔

اردو ترجمہ

وہ آگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Innaha tarmee bishararin kaalqasri

انھا ترمی .................... صفر (33:77) ” وہ محل جیسی بڑی چنگاریاں پھینکے گی گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں “۔ شرارے یوں نکل رہے ہوں گے کہ گویا بڑے بڑے پتھروں کے محلات آگے پیچھے آکر گر رہے ہیں۔ (عرب پتھرون کے بنے ہوئے مکانات کو محلات کہتے تھے۔ ضروری نہیں ہے کہ مراد آج کے دیوہیکل محلات ہوں) اور یہ شرارے آگے پیچھے یوں لگ رہے ہوں گے جیسے زرد اونٹ۔ یہ تو ہوں گے اس آگ کے شرارے۔ اب آگ کیسی ہوگی ، اللہ ہی اس سے بچائے۔ اس خوفناک حالت میں مکرر تبصرہ آرہا ہے۔

اردو ترجمہ

(جو اچھلتی ہوئی یوں محسوس ہوں گی) گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Kaannahu jimalatun sufrun

اردو ترجمہ

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waylun yawmaithin lilmukaththibeena

ویل ........................ للمکذبین (34:77) تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے “۔

یہ خوفناک خاموشی بتارہی ہوگی کہ کس قدر خوف میں یہ لوگ مبتلا ہیں۔ کس قدر دباﺅ ہے ان پر ، کس قدر ہیبت ناک عاجزی ہے ، نہ بات کرسکتے ہیں اور نہ عذرات پیش کرسکتے ہیں۔ کیونکہ بات اور عذرات کا وقت ہی گزر گیا۔ آج تو۔

ویل یومئذ للمکذبین (37:77) ” تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے “۔ بعض دوسرے مناظر میں یہ ذکر ہوا ہے کہ وہ حسرت اور افسوس کریں گے ، قسمیں اٹھائیں گے ، معذرتیں پیش کریں گے لیکن اب ان پر تو طویل دن آپڑا ہے۔ اس میں کبھی وہ مہیب سکوت میں ہوں گے اور کبھی چلاتے بھی رہیں گے ، جیسا کہ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا۔ البتہ اس سورت کی فضا کی مناسبت سے ان کی حالت سکوت اور حالت دباﺅ کو لایا گیا ہے۔

اردو ترجمہ

یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Hatha yawmu la yantiqoona

اردو ترجمہ

اور نہ اُنہیں موقع دیا جائے گا کہ کوئی عذر پیش کریں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wala yuthanu lahum fayaAAtathiroona

اردو ترجمہ

تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waylun yawmaithin lilmukaththibeena

اردو ترجمہ

یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Hatha yawmu alfasli jamaAAnakum waalawwaleena

آج تو فیصلے کا دن ہے۔ عذرات پیش کرنے کا دن نہیں ہے۔ آج تو اولیں اور آخریں جمع ہیں۔ کیا تم دیکھ نہیں رہے۔ اگر کوئی تدبیر خلاصی کی ہے تو چلو آزمالو ۔ اگر تم کوئی تدبیر یا کوئی طاقت وقدرت رکھتے ہو ؟ لیکن اللہ کے مقابلے میں تدبیر کہاں اور طاقت کہاں ؟ بس خاموشی ہی خاموشی ہے۔ اور درد ناک سرزنش۔

اردو ترجمہ

اب اگر کوئی چال تم چل سکتے ہو تو میرے مقابلہ میں چل دیکھو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fain kana lakum kaydun fakeedooni

اردو ترجمہ

تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waylun yawmaithin lilmukaththibeena

ویل .................... للمکذبین (40:77) ” تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے “۔

اردو ترجمہ

متقی لوگ آج سایوں اور چشموں میں ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna almuttaqeena fee thilalin waAAuyoonin

یہ لوگ چھاﺅں میں ہوں گے ، اب یہ حقیقی چھاﺅں ہے ، یہ دھوئیں کی چھاﺅں نہیں ہے۔ جس کے تین شعبے ہیں۔ نہ ٹھنڈی ہے اور نہ آگ کے شعلوں سے بچانے والی ہے۔ یہ لوگ چشموں میں ہوں گے ، گلہ گھونٹنے والے دھوئیں میں نہیں۔

اردو ترجمہ

اور جو پھل وہ چاہیں (اُن کے لیے حاضر ہیں)

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wafawakiha mimma yashtahoona

وفوا کہ مما یشتھون (43:77) ” ایسے پھلوں میں جو وہ چاہیں گے “۔ ان مادی انعامات اور سہولیات کے علاوہ ان کو روحانی انعام بھی دیا جائے گا کہ علی رﺅس الاشہاد کہا جائے گا۔ نہایت ہی اعزاز کے ساتھ۔

اردو ترجمہ

کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Kuloo waishraboo haneean bima kuntum taAAmaloona

کلوا واشربوا ........................ المحسنین (44:77) ” کھاﺅ اور پیو مزے سے اپنے ان اعمان کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو۔ ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں “۔

یہ ایک عظیم اعزاز ہے کہ ان کے بارے میں شاہی نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔ اور آخری تبصرہ۔

اردو ترجمہ

ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna kathalika najzee almuhsineena

اردو ترجمہ

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waylun yawmaithin lilmukaththibeena

ویل یومئذ للمکذبین (45:77) ” تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے “۔ اور یہ تبصرہ ان انعامات کے بالمقابل ہے۔

یہاں ، سیاق کلام اب سرسری اشارہ بلکہ ایک جھلک دکھائی جاتی ہے۔ اس دنیا کی زندگی کے حالات کی جسے اب قیامت کے دن لپیٹ لیا گیا ہے۔ ہم اسکرین پر اس کا نقشہ اور ایک جھلک پھر دیکھتے ہیں ، جس میں مکذبین کی ذلت اور خواری دکھائی جاتی ہے۔

اردو ترجمہ

کھا لو اور مزے کر لو تھوڑے دن حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Kuloo watamattaAAoo qaleelan innakum mujrimoona

یوں گویا ہم آخرت کے میدان میں دنیا کی فلم دیکھ رہے ہیں اور یہ جھلک ہمیں صرف دو فقروں میں دکھائی جاتی ہے۔ گویا ہم اپنی آنکھوں سے یہ جھلکیاں دیکھ رہے ہیں۔ اگرچہ دنیا وآخرت میں طویل عرصے ہیں ، آخرت میں یہ خطاب متقین کو تھا ، جبکہ دنیا میں یہ مجرمین کے لئے ہے اور زبان حال سے یہ کہا جارہا ہے کہ دیکھو کس قدر فرق ہوگا دونوں کے حالات میں ۔ کہ ایک گروہ اس مختصر زمانے میں خوب کھاپی رہا ہے اور طویل زمانوں کے لئے پھر محروم ہوگا۔

اردو ترجمہ

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waylun yawmaithin lilmukaththibeena

ویل یومئذ للمکذبین (47:77) ” آج قیامت میں جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہے “۔ اور قیامت کے بعد زمانے ختم نہ ہوں گے۔

اب تعجب کا اظہار کیا جارہا ہے مخاطبین قرآن پر کہ انہیں ایسی دعوت دی جارہی ہے اور یہ قبول نہ کرتے۔

اردو ترجمہ

جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھکو تو نہیں جھکتے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waitha qeela lahumu irkaAAoo la yarkaAAoona

حالانکہ وہ دیکھ رہے ہیں اور انہیں اس خوبصورتی کے ساتھ سمجھایا اور ڈرایا جارہا ہے۔ اگر یہ اس انداز کلام سے متاثر نہیں ہوتے جس سے پہاڑ بھی ہل جاتے ہیں اور جمادات کے اندر بھونچال برپا ہوجاتا ہے۔ تو اس کے بعد ان پر کوئی کلام کار گر نہیں ہوسکتا۔ گویا یہ لوگ نہایت شقی ، بدبخت اور برے انجام تک پہنچنے والے ہیں۔ اور ان کی قسمت میں ہلاکت لکھی ہوئی ہے۔ اور ان پر کلام نرم ونازک بےاثر ہے۔

یہ پوری سورت اپنے مضامین ، اپنے انداز تعبیر ، اپنے الفاظ کے ترنم ، اپنے خوفناک مشاہد ومناظر اور اپنے چبھنے والے تیز اشارات کی وجہ سے اس قدر موثر ہے کہ کوئی دل اس کے مقابلے میں اپنی جگہ ٹھہر نہیں سکتا۔ کوئی وجود متاثر ہوئے بغیر ہیں رہ سکتا۔ سخت سے سخت دل بھی پگھل جاتا ہے۔ لیکن ان لوگوں پر اگر یہ سورت بھی کارگر نہیں تو پھر ان کا خدا ہی حافظ !

سبحان اللہ ، کیا کلام ہے یہ قرآن ! کس قدر مضبوط گرفت ہے اس کی۔ کس قدر قوت ہے اس میں ! !

٭٭٭٭٭

اردو ترجمہ

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waylun yawmaithin lilmukaththibeena

اردو ترجمہ

اب اِس (قرآن) کے بعد اور کونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fabiayyi hadeethin baAAdahu yuminoona
581