سورہ کافرون: آیت 4 - ولا أنا عابد ما عبدتم... - اردو

آیت 4 کی تفسیر, سورہ کافرون

وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ

اردو ترجمہ

اور نہ میں اُن کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی عبادت تم نے کی ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wala ana AAabidun ma AAabadtum

آیت 4 کی تفسیر

آیت 4{ وَلَآ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْ۔ } ”اور نہ ہی میں آئندہ کبھی پوجنے والا ہوں ان کو جن کی تم پرستش کر رہے ہو۔“ ان آیات میں بظاہر تکرار نظر آتی ہے ‘ لیکن درحقیقت اس اسلوب میں ماضی ‘ حال اور مستقبل کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یعنی نہ میں نے زمانہ ماضی میں کبھی تمہارے معبودانِ باطل کی پرستش کی اور نہ آئندہ کبھی تم مجھ سے اس کی توقع کرسکتے ہو۔

آیت 4 - سورہ کافرون: (ولا أنا عابد ما عبدتم...) - اردو