سورہ انشقاق: آیت 14 - إنه ظن أن لن يحور... - اردو

آیت 14 کی تفسیر, سورہ انشقاق

إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ

اردو ترجمہ

اُس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Innahu thanna an lan yahoora

آیت 14 کی تفسیر

انہ کان ........................ یحور (14:84) ” وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا۔ اس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے “۔ یہ حالت تو اس کی دنیا میں تھی اور وہ تو چلی گئی۔ آج تو قرآن ہمیں قیامت کے میدان میں لے گیا ہے اور دنیا تو بیت گئی ہے اور یہاں حساب و کتاب ہورہا ہے اور قرآن انداز نے زمان ومکان کو لپیٹ کر رکھ دیا ہے۔

انہ طن .................... یحور (14:84) ” اس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے “۔ رب کی طرف پلٹ کر نہیں جانا ہے۔ اگر اس نے یہ سمجھا ہوتا کہ اللہ کے سامنے جانا ہے تو یہ اس حاضری کے لئے تو تیاری کرتا اور آخرت کو کچھ تو اہمیت دیتا لیکن اس کو یقین نہ تھا بلکہ ظن یہ تھا کہ قیامت ہی نہیں ہے۔

آیت 14 - سورہ انشقاق: (إنه ظن أن لن يحور...) - اردو