سورۃ الانسان: آیت 6 - عينا يشرب بها عباد الله... - اردو

آیت 6 کی تفسیر, سورۃ الانسان

عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ ٱللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا

اردو ترجمہ

یہ ایک بہتا چشمہ ہوگا جس کے پانی کے ساتھ اللہ کے بندے شراب پئیں گے اور جہاں چاہیں گے بسہولت اس کی شاخیں لیں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

AAaynan yashrabu biha AAibadu Allahi yufajjiroonaha tafjeeran

آیت 6 کی تفسیر

آیت 6{ عَیْنًا یَّشْرَبُ بِہَا عِبَادُ اللّٰہِ یُفَجِّرُوْنَہَا تَفْجِیْرًا۔ } ”یہ ایک چشمہ ہے جس میں سے اللہ کے خاص بندے پئیں گے اور جدھر چاہیں گے اس کی شاخیں نکال لے جائیں گے۔“ یعنی اگر وہ چاہیں گے تو اس چشمے میں سے اپنی مرضی سے نہریں نکال کر اپنے اپنے علاقے کی طرف لے جائیں گے۔

آیت 6 - سورۃ الانسان: (عينا يشرب بها عباد الله يفجرونها تفجيرا...) - اردو