سورہ انفطار: آیت 17 - وما أدراك ما يوم الدين... - اردو

آیت 17 کی تفسیر, سورہ انفطار

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ

اردو ترجمہ

اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wama adraka ma yawmu alddeeni

آیت 17 کی تفسیر

قرآن کے انداز تعبیر میں کسی مصیبت کو مجہول اور نامعلوم کرکے بیان کرنا ، ایک عمومی انداز ہے۔ اس انداز سے اس کی خوفناکیوں میں خوب اضافہ ہوجاتا ہے۔ یعنی یہ کہ انسانی تصور سے قیامت کی مصیبت ماوراء ہے۔ مصیبت اور خوف کا ہم جو بھی بھیانک تصور کرسکتے ہیں ، اس سے بھی وہ بڑھ کر ہے۔ پھر سوال کو دہرا کر اس خوفناکی میں مزید اضافہ کیا جاتا ہے۔

سوال دہرانے کے بعد اس کے ایسے خدوخال بیان کردیئے جاتے ہیں جو اس کی خوفناکیوں کے ساتھ متناسب ہیں۔

آیت 17 - سورہ انفطار: (وما أدراك ما يوم الدين...) - اردو