سورۃ الحاقہ: آیت 6 - وأما عاد فأهلكوا بريح صرصر... - اردو

آیت 6 کی تفسیر, سورۃ الحاقہ

وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا۟ بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ

اردو ترجمہ

اور عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کر دیے گئے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waamma AAadun faohlikoo bireehin sarsarin AAatiyatin

آیت 6 کی تفسیر

واما .................... عاتیة (96 : 6) ” عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کردیئے گئے “۔ الریح الصرصر کے معنی ہیں ، سخت ٹھنڈی ہوا۔ لفظ صر صر سے ہوا کی آواز بھی ظاہر ہورہی ہے۔ اور اس ہوا کی زیادہ شدت ایک دوسرے لفظ عاتیة سے ظاہر کی گئی تاکہ عاد کی سرکشی کا علاج اس سرکش ہوا سے کیا جائے۔ مناسب عمل کی مناسب سزا۔ یہ عادی سخت جبار اور سرکش تھے۔ قرآن نے دوسری جگہ تفصیلات دی ہیں۔ یہ لوگ یمن اور حضرت موت کے درمیان احقاف میں رہتے تھے۔ یہ نہایت سخت گیر اور جبار تھے۔ یہ ہوا جو صر صر تھی اور ” عاتی “ تھی ” شدید سرد اور سرکش “۔

آیت 6 - سورۃ الحاقہ: (وأما عاد فأهلكوا بريح صرصر عاتية...) - اردو