سورۃ الحاقہ: آیت 30 - خذوه فغلوه... - اردو

آیت 30 کی تفسیر, سورۃ الحاقہ

خُذُوهُ فَغُلُّوهُ

اردو ترجمہ

(حکم ہو گا) پکڑو اِسے اور اِس کی گردن میں طوق ڈال دو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Khuthoohu faghulloohu

آیت 30 کی تفسیر

کس قدر ہولناک احکام ہیں ، کس قدر قاتل دہشت ہے اور جلال ربی کس قدر نمایاں ہے ! !

خذوہ (96 : 03) ” پکڑوا سے “ یہ حکم اللہ العلی العظیم کی طرف سے صادر ہورہا ہے۔ اس کمزور ونحیف اور عاجز ومسکین پر پوری کائنات ٹوٹ پڑتی ہے۔ ہر طرف سے مامورین لپکتے ہیں۔ ابن ابو حاتم ، منہال ابن عمر سے روایت کرتے ہیں ” جب اللہ یہ حکم دے گا کہ ” پکڑو اسے “ تو ستر ہزار فرشتے لپکیں گے۔ ہر ایک اس کیڑے پر لپکے گا ، جبکہ یہ کافر نہایت ہی حقیر اور کرب زدہ ہے۔

فغلوہ (96 : 03) ” گردن میں طوق ڈالو اس کے “ جو بھی ان ستر ہزار میں سے پہنچے گا طوق ڈال دے گا اس کی گردن میں ؟

آیت 30 - سورۃ الحاقہ: (خذوه فغلوه...) - اردو