سورۃ الحاقہ: آیت 28 - ما أغنى عني ماليه ۜ... - اردو

آیت 28 کی تفسیر, سورۃ الحاقہ

مَآ أَغْنَىٰ عَنِّى مَالِيَهْ ۜ

اردو ترجمہ

آج میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ma aghna AAannee maliyah

آیت 28 کی تفسیر

ما اغنی عنی مالیہ (06 : 82) ” آج یہاں میرا مال میرے کچھ کام نہیں آیا “۔ بلکہ میرا سب کا سب اقتدار جاتا رہا ہے ، نہ مال مفید ہے اور نہ میرا اقتدار مفید رہا ہے۔ بات کی ٹون نہایت ہی حسرت اور یاس سے بھری ہوئی ہے۔ اور قرآن کریم نے اس کے لئے جو قافے چنے ہیں وہ اسے نہایت طویل کردیتے ہیں (جس طرح کوئی میت پر روتا ہے) یوں کہ آخر میں ہا۔ اور اس سے قبل یا۔ اور اس سے قبل الف۔ کتابیہ ، حسابیہ ، قاضیہ ، مالیہ اور سلطانیہ۔ الفاظ بھی ایک قسم کا مد ہے اور حسرت آمیز ہے۔ اور نہایت ہی فصیح وبلیغ انداز میں۔

یہ نہایت ہی حسرت ناک ٹون اس وقت ختم ہوتی ہے ، جب عدالت خداوندی سے ایک زور دار ڈگری کے ساتھ تعمیل کے احکام بھی صادر ہوتے ہیں۔

آیت 28 - سورۃ الحاقہ: (ما أغنى عني ماليه ۜ...) - اردو