سورۃ الحاقہ: آیت 21 - فهو في عيشة راضية... - اردو

آیت 21 کی تفسیر, سورۃ الحاقہ

فَهُوَ فِى عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ

اردو ترجمہ

پس وہ دل پسند عیش میں ہوگا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fahuwa fee AAeeshatin radiyatin

آیت 21 کی تفسیر

اس کے بعد علی الاعلان بتادیا جائے گا کہ ان لوگوں کے لئے اللہ نے یہ یہ نعمتیں تیار کررکھی ہیں۔ یہاں اس کے سامنے ایسی حسی اور مادی نعمتیں گنوائی جارہی ہیں۔ جن کو عرب اچھی طرح مادی ترقی کا کمال سمجھتے تھے۔ اس وقت لوگ چونکہ دور جاہلیت سے ابھی ابھی ایک بدوی معاشرہ سے نکل کر آئے تھے ، اس لئے ان کے مزاج کے مطابق بعض پسندیدہ باتیں یہاں گنوائی جاتی ہیں۔ کیونکہ نہ تو وہ زیادہ ترقی یافتہ تھے اور نہ جنت کی نعمتوں کا کوئی تصور کرسکتا ہے۔

فھوفی ............................ الخالیة (42) (06 : 12 تا 42) پس وہ دل پسند عیش میں ہوگا ، عالی مقام جنت میں ، جس کے پھلوں کے گچھے جھکے پڑ رہے ہوں گے۔ (ایسے لوگوں سے کہا جائے گا) مزے سے کھاﺅ اور پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں “۔ یہ نعمتیں اور پھر ان کے ساتھ ساتھ یہ اعزاز واکرم اور یہ تواضع اور پھر باری تعالیٰ کی طرف سے یہ مکالمہ ” کھاﺅ اور پیو ، اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں “۔ یہ وہ سادہ رنگ ہے جہاں تک عہد اول کے مسلمانوں کا تعلق باللہ پہنچ گیا تھا ، حالانکہ اللہ کے قرب میں اس سے بھی زیادہ انعامات ہیں۔ نیز تعلق باللہ اور جنتوں کے ان انعامات میں بعض لوگوں کے لئے قیامت تک کشش رہے گی۔ لوگوں کے بھی رنگ اور اقسام ہیں اور نعمتوں کے بھی رنگ و اقسام ہیں۔

آیت 21 { فَہُوَ فِیْ عِیْشَۃٍ رَّاضِیَۃٍ۔ } ”پس وہ پسندیدہ زندگی بسر کرے گا۔“ وہ خوش نصیب دل پسند عیش میں ہوگا۔ اسے ایسی زندگی عطا کی جائے گی جس میں ہر طرح کی رضا ہی رضاہو گی۔

آیت 21 - سورۃ الحاقہ: (فهو في عيشة راضية...) - اردو