سورۃ الغاشیہ: آیت 21 - فذكر إنما أنت مذكر... - اردو

آیت 21 کی تفسیر, سورۃ الغاشیہ

فَذَكِّرْ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٌ

اردو ترجمہ

اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fathakkir innama anta muthakkirun

آیت 21 کی تفسیر

فذکر ........................ حسابھم

ان کو آخرت کے واقعات کی یاددہانی کرائیں اور اس کائنات کے شواہد بھی بتایں۔ آپ کو بڑا فریضہ یہ ہے کہ یاد دہانی کرائیں۔ اور یہ ایک متعین اور مقدر فریضہ ہے۔ دعوت اسلامی کے معاملے میں آپ کا کردار بس اسی قدر ہے کہ آپ دعوت پہنچادیں۔ اس کے بعد نہ آپ کا حق ہے کہ کچھ مزید کریں اور نہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ آپ کا فریضہ یہ ہے کہ آپ دعوت پہنچائیں اس سے آگے آپ کسی اسلام پر مجبور کرنے کے مکلف نہیں ہیں۔

آیت 21 - سورۃ الغاشیہ: (فذكر إنما أنت مذكر...) - اردو