سورۃ البلاد: آیت 3 - ووالد وما ولد... - اردو

آیت 3 کی تفسیر, سورۃ البلاد

وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ

اردو ترجمہ

اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wawalidin wama walada

آیت 3 کی تفسیر

آیت 3{ وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ۔ } ”اور قسم ہے والد کی اور اولاد کی۔“ اس قسم میں اس مشقت اور ذمہ داری کی طرف اشارہ ہے جو ایک والد کو اپنی اولاد کی پرورش اور تربیت وغیرہ کے حوالے سے برداشت کرنی پڑتی ہے۔ اب اگلی آیت میں اس حقیقت یعنی مقسم علیہ کا ذکر ہے جس پر یہ قسمیں کھائی جا رہی ہیں :

آیت 3 - سورۃ البلاد: (ووالد وما ولد...) - اردو