سورۃ الانبیاء: آیت 66 - قال أفتعبدون من دون الله... - اردو

آیت 66 کی تفسیر, سورۃ الانبیاء

قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكُمْ شَيْـًٔا وَلَا يَضُرُّكُمْ

اردو ترجمہ

ابراہیمؑ نے کہا "پھر کیا تم اللہ کو چھوڑ کر اُن چیزوں کو پوج رہے ہو جو نہ تمہیں نفع پہنچانے پر قادر ہیں نہ نقصان

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qala afataAAbudoona min dooni Allahi ma la yanfaAAukum shayan wala yadurrukum

آیت 66 کی تفسیر

قال افتعبدون۔۔۔۔۔۔۔۔ افلا تعقلون (66 : 76) ۔

حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی بات سے ان کی دل تنگی کا اظہار ہوتا ہے۔ وہ قدرے غصے میں نظر آتے ہیں اور ان کو سخت تعجب ہے کہ یہ لوگ اس قدر پوچ اور غیر معقول فکر و عمل میں پڑے ہوئے ہیں۔

اب ان لوگوں کا رد عمل بھی سامنے آتا ہے۔ ان کی ہٹ دھرمی اب انہیں سخت موقف اختیار کرنے پر مجبور کررہی ہے۔ ان کا حال اس شخص جیسا ہوگیا جس کے پاس دلیل کچھ نہ ہو ‘ اور دلیل کی کمزوری اور کمی وہ تشدد کے ذریعہ پوری کررہا ہے۔ چناچہ یہ لوگ بھی اب تشدد پر اتر آئے اور یہ فیصلہ کیا۔

آیت 66 - سورۃ الانبیاء: (قال أفتعبدون من دون الله ما لا ينفعكم شيئا ولا يضركم...) - اردو