سورۃ الانبیاء: آیت 61 - قالوا فأتوا به على أعين... - اردو

آیت 61 کی تفسیر, سورۃ الانبیاء

قَالُوا۟ فَأْتُوا۟ بِهِۦ عَلَىٰٓ أَعْيُنِ ٱلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ

اردو ترجمہ

انہوں نے کہا "تو پکڑ لاؤ اُسے سب کے سامنے تاکہ لوگ دیکھ لیں (اُس کی کیسی خبر لی جاتی ہے)"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qaloo fatoo bihi AAala aAAyuni alnnasi laAAallahum yashhadoona

آیت 61 کی تفسیر

آیت 61 قَالُوْا فَاْتُوْا بِہٖ عَلٰٓی اَعْیُنِ النَّاسِ لَعَلَّہُمْ یَشْہَدُوْنَ ”تا کہ جن لوگوں کے سامنے اس نے گستاخانہ گفتگو کی تھی وہ اسے پہچان کر گواہی دے سکیں کہ ہاں یہی ہے وہ شخص جو ہمارے معبودوں کے بارے میں ایسی ویسی باتیں کرتا تھا اور جس نے قسم کھا کر کہا تھا کہ میں ضرور ان کے ساتھ کچھ چال چلوں گا۔ چناچہ جب آپ علیہ السلام کو سامنے لا کر تصدیق کرلی گئی تو :

آیت 61 - سورۃ الانبیاء: (قالوا فأتوا به على أعين الناس لعلهم يشهدون...) - اردو