سورہ عادات: آیت 7 - وإنه على ذلك لشهيد... - اردو

آیت 7 کی تفسیر, سورہ عادات

وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ

اردو ترجمہ

اور وہ خود اِس پر گواہ ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wainnahu AAala thalika lashaheedun

آیت 7 کی تفسیر

آیت 7{ وَاِنَّہٗ عَلٰی ذٰلِکَ لَشَہِیْدٌ۔ } ”اور وہ خود اس پر گواہ ہے۔“ وہ اپنے اس طرزعمل سے خوب واقف ہے۔ جیسا کہ سورة القیامہ میں فرمایا گیا : { بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰی نَفْسِہٖ بَصِیْرَۃٌ۔ } کہ انسان اپنے خیالات ‘ جذبات اور کردار کے بارے میں خود سب کچھ جانتا ہے۔ چناچہ انسان خوب جانتا ہے کہ وہ قدم قدم پر اپنے رب کی ناشکری کا مرتکب ہو رہا ہے۔

آیت 7 - سورہ عادات: (وإنه على ذلك لشهيد...) - اردو