سورہ عادات: آیت 5 - فوسطن به جمعا... - اردو

آیت 5 کی تفسیر, سورہ عادات

فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا

اردو ترجمہ

پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fawasatna bihi jamAAan

آیت 5 کی تفسیر

آیت 5{ فَوَسَطْنَ بِہٖ جَمْعًا۔ } ”پھر اس کے ساتھ وہ دشمن کی جمعیت کے اندر گھس جاتے ہیں۔“ پرانے زمانے کی جنگوں میں گھوڑے بہت موثر اور کارآمد ہتھیار کے طور پر استعمال ہوتے تھے۔ حملے کے وقت گھوڑے اپنے سواروں کے حکم پر مخالف فوج کی طرف سے تیروں کی بوچھاڑ اور نیزوں کی یلغار کی پروا نہ کرتے ہوئے ان کی صفوں میں گھس جاتے تھے۔ گھوڑے کا اپنے مالک کی فرمانبرداری میں اپنا خون پسینہ ایک کردینے کا جذبہ اور اس کی وفاداری میں اپنی جان کی بازی تک لگادینے کا وصف ! یہ ہے دراصل ان قسموں کے مضمون کا مرکزی نکتہ جس کی طرف یہاں توجہ دلانا مقصود ہے۔ چناچہ گھوڑوں کے ان اوصاف کے ذکر کے بعد تقابل کے طور پر انسان کے کردارکا ذکر یوں کیا گیا ہے :

آیت 5 - سورہ عادات: (فوسطن به جمعا...) - اردو