سورہ عادات: آیت 2 - فالموريات قدحا... - اردو

آیت 2 کی تفسیر, سورہ عادات

فَٱلْمُورِيَٰتِ قَدْحًا

اردو ترجمہ

پھر (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں جھاڑتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faalmooriyati qadhan

آیت 2 کی تفسیر

آیت 2{ فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًا۔ } ”پھر وہ ُ سم مار کر چنگاریاں نکالتے ہیں۔“ جب سرپٹ دوڑتے ہوئے گھوڑوں کے سم کسی پتھر وغیرہ سے ٹکراتے ہیں تو ان سے چنگاریاں نکلتی دکھائی دیتی ہیں۔

آیت 2 - سورہ عادات: (فالموريات قدحا...) - اردو