سورہ ذاریات: آیت 27 - فقربه إليهم قال ألا تأكلون... - اردو

آیت 27 کی تفسیر, سورہ ذاریات

فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ

اردو ترجمہ

مہمانوں کے آگے پیش کیا اُس نے کہا آپ حضرات کھاتے نہیں؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faqarrabahu ilayhim qala ala takuloona

آیت 27 کی تفسیر

قال الا تاکلوان (15 : 72) ” اس نے کہا آپ حضرات کھاتے نہیں ؟ “ یہ سوال انہوں نے تب کیا جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس کھانے کی طرف نہیں بڑھ رہے اور نہ کوئی ایسے آثار ہیں کہ وہ کھانا کھائیں گے۔

آیت 27{ فَقَرَّبَہٗٓ اِلَیْہِمْ قَالَ اَلَا تَاْکُلُوْنَ۔ } ”پھر اسے ان کی طرف بڑھایا اور کہا کہ آپ لوگ کھاتے نہیں ؟“

آیت 27 - سورہ ذاریات: (فقربه إليهم قال ألا تأكلون...) - اردو