سورہ ذاریات: آیت 25 - إذ دخلوا عليه فقالوا سلاما... - اردو

آیت 25 کی تفسیر, سورہ ذاریات

إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَقَالُوا۟ سَلَٰمًا ۖ قَالَ سَلَٰمٌ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ

اردو ترجمہ

جب وہ اُس کے ہاں آئے تو کہا آپ کو سلام ہے اُس نے کہا "آپ لوگوں کو بھی سلام ہے کچھ نا آشنا سے لوگ ہیں"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ith dakhaloo AAalayhi faqaloo salaman qala salamun qawmun munkaroona

آیت 25 کی تفسیر

آیت 25{ اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْہِ فَقَالُوْا سَلٰمًاط } ”جب وہ اس کے ہاں داخل ہوئے تو انہوں نے سلام کہا۔“ { قَالَ سَلٰـمٌ ج قَوْمٌ مُّنْکَرُوْنَ۔ } ”اس نے بھی جواب میں سلام کہا اور دل میں کہا کہ یہ تو کوئی اجنبی لوگ ہیں۔“

آیت 25 - سورہ ذاریات: (إذ دخلوا عليه فقالوا سلاما ۖ قال سلام قوم منكرون...) - اردو