سورہ ذاریات: آیت 13 - يوم هم على النار يفتنون... - اردو

آیت 13 کی تفسیر, سورہ ذاریات

يَوْمَ هُمْ عَلَى ٱلنَّارِ يُفْتَنُونَ

اردو ترجمہ

وہ اُس روز آئے گا جب یہ لوگ آگ پر تپائے جائیں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Yawma hum AAala alnnari yuftanoona

آیت 13 کی تفسیر

یوم ھم علی النار یفتنون (51 : 31) ” جب یہ لوگ آگ پر تپائے جائیں گے “ اور پھر اس منظر ہی میں انہیں شرمندہ بھی کیا جاتا ہے جس سے ان کے رنج میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ وہ تو پہلے سے مشکل میں ہیں۔

آیت 13{ یَوْمَ ہُمْ عَلَی النَّارِ یُفْتَنُوْنَ۔ } ”جس دن یہ لوگ آگ پر سینکے جائیں گے۔“ چونکہ مشرکین یہ سوال غیر سنجیدہ انداز میں کرتے تھے اس لیے جواب میں ان کے لیے ڈانٹ کا انداز پایاجاتا ہے۔

آیت 13 - سورہ ذاریات: (يوم هم على النار يفتنون...) - اردو