سورہ ذاریات: آیت 10 - قتل الخراصون... - اردو

آیت 10 کی تفسیر, سورہ ذاریات

قُتِلَ ٱلْخَرَّٰصُونَ

اردو ترجمہ

مارے گئے قیاس و گمان سے حکم لگانے والے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qutila alkharrasoona

آیت 10 کی تفسیر

قتل ........ تسعجلون

خرص کے معنی ظن ، گمان ، اندازے کے ہیں ، یعنی ایسی سوچ جو کسی گہرے اور یقینی معیار پر مبنی نہ ہو اور جس کا کوئی صغری کبری نہ ہو۔ ایسے لوگوں کے لئے اللہ بددعا فرماتا ہے کہ وہ قتل ہوں اور اللہ کی طرف سے بددعا کے معنی ہیں ” بس قتل ہوئے۔ “

قتل الخرصون (51 : 01) ” مارے گئے قیاس و گمان سے حکم لگانے والے “ اور ان کی ذرا مزید وضاحت کی جاتی ہے۔

آیت 10{ قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَ۔ } ”ہلاک ہوجائیں یہ اٹکلیں دوڑانے والے۔“

آیت 10 - سورہ ذاریات: (قتل الخراصون...) - اردو