سورہ عبسہ: آیت 5 - أما من استغنى... - اردو

آیت 5 کی تفسیر, سورہ عبسہ

أَمَّا مَنِ ٱسْتَغْنَىٰ

اردو ترجمہ

جو شخص بے پروائی برتتا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Amma mani istaghna

آیت 5 کی تفسیر

اما من .................... عنہ لتھی (5:80 تا 10) ” جو شخص بےپروائی برتتا ہے اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو ، حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر اس کی کیا ذمہ داری ہے ؟ اور جو خود تمہارے پاس دوڑا آتا ہے اور ڈر رہا ہوتا ہے ، اس سے تم بےرخی برتتے ہو “۔ یعنی جو آپ سے ، آپ کے دین سے ، آپ کے پاس موجود ہدایت ، بھلائی سے ، نور اور طہارت سے جو قرآن کریم کی شکل میں ہے ان سب خزانوں سے بےپروائی برتتا ہے تو ایسے شخص کو آپ اہمیت دیتے ہیں ، اس کی ہدایت کے لئے جدوجہد کرتے ہیں۔ آپ اس کے درپے ہوتے ہیں اور وہ آپ سے منہ موڑارہا ہوتا ہے۔

آیت 5{ اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰی۔ } ”لیکن وہ جو بےنیازی دکھاتا ہے۔“ ایک ایسا شخص جو آپ ﷺ کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔

آیت 5 - سورہ عبسہ: (أما من استغنى...) - اردو