سورہ عبسہ: آیت 42 - أولئك هم الكفرة الفجرة... - اردو

آیت 42 کی تفسیر, سورہ عبسہ

أُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَفَرَةُ ٱلْفَجَرَةُ

اردو ترجمہ

یہی کافر و فاجر لوگ ہوں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Olaika humu alkafaratu alfajaratu

آیت 42 کی تفسیر

اولئک ............................ الفجرة (42:80) ” یہ کافر اور فاجر لوگ ہوں گے “۔ جو اللہ اور اس کی رسالتوں پر ایمان نہیں لائے۔ جنہوں نے اللہ کی حدود کو توڑا۔

یہ دو قسم کے چہرے ہوں گے اور دونوں چہروں کے اندر دو قسم کے لوگوں کا انجام اس طرح دکھایا گیا ہے جس طرح کوئی شیشے میں اپنا چہرہ دیکھتا ہے ۔ چہروں کے خدوخال الفاظ وعبارات میں اس طرح قلم بند کیے گئے ہیں کہ گویا ریل پر چلتے ہوئے چہرے صاف صاف نظر آتے ہیں۔ یہ ہے قرآن کا زور دار انداز بیان اور ادبی ٹچ۔

اس انجام سے سورت کا آغاز اور انجام بھی باہم ہم آہنگ ہوجاتے ہیں۔ آغاز میں اسلامی قدروں کا ذکر تھا ، اور انجام میں اسلامی پیمانوں اور اسلامی ترازو کے مطابق لوگوں کا انجام بتایا گیا ہے۔ چناچہ اس نہایت ہی مختصر سی سورت میں عظیم حقائق لائے گئے ہیں۔ بہترین مناظر پیش کیے گئے اور بہترین ہدایات واشارات دئیے گئے ہیں اور یہ سورت اپنے خوبصورت انداز بیان کے ساتھ ، اپنے مقاصد کو نہایت خوبصورتی سے ادا کرتی ہے۔

آیت 42{ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکَفَرَۃُ الْفَجَرَۃُ۔ } ”یہی ہوں گے وہ کافر اور فاجر لوگ۔“ یہ وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں اپنے نفس کے تقاضے پورے کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی مقرر کی ہوئی حدود کو لائق اعتناء نہیں سمجھتے تھے۔

آیت 42 - سورہ عبسہ: (أولئك هم الكفرة الفجرة...) - اردو