سورہ عبسہ: آیت 3 - وما يدريك لعله يزكى... - اردو

آیت 3 کی تفسیر, سورہ عبسہ

وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ

اردو ترجمہ

تمہیں کیا خبر، شاید وہ سدھر جائے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wama yudreeka laAAallahu yazzakka

آیت 3 کی تفسیر

وما یدریک ............ الذکری (4:80) ”” تمہیں کیا خبر ، شاید وہ سدھر جائے یا نصیحت پر دھیان دے اور نصیحت کرنا اس کے لئے نافع ہو “۔ آپ کو کیا معلوم کہ یہ عظیم بھلائی وقوع پذیر ہوجائے ، یہ کہ یہ اندھا فقیر پاک وصاف ہوجائے جو نہایت شوق سے آپ کے پاس آیا ہے ، ہدایت چاہتا ہے اور جب آپ اس کو ہدایت دیں تو اس کے لئے نفع بخش ہوجائے اور اس کے دل میں نور ربانی روشن ہوجائے اور زمین پر وہ اس طرح ہوجائیں جس طرح منارہ نور ہوتا ہے۔ اگر ایک دل میں ایمان بیٹھ جائے اور پوری طرح بیٹھ جائے تو اللہ کے نزدیک یہ ایک عظیم کام ہے۔

اب اس عتاب کا لہجہ ذرا اور تیز ہوتا ہے۔ بات کے اندر بھی ذرا سختی آجاتی ہے۔ اور یہ اظہار شدید عتاب کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

آیت 3{ وَمَا یُدْرِیْکَ لَعَلَّہٗ یَزَّکّٰیٓ۔ } ”اور اے نبی ﷺ آپ کو کیا معلوم شاید کہ وہ تزکیہ حاصل کرتا۔“ ممکن ہے آپ ﷺ کی گفتگو سے استفادہ کر کے وہ بلند درجات تک پہنچ جاتا۔

آیت 3 - سورہ عبسہ: (وما يدريك لعله يزكى...) - اردو